پاکستان سمیت دنیا کےمختلف ممالک میں ٹوئٹربند ہونے سےصارفین کو پریشانی کا سامنا

پاکستان سمیت دنیا کےمختلف ممالک میں ٹوئٹربند ہونے سےصارفین کو پریشانی کا سامنا

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس متاثر ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہزاروں صارفین کی جانب سے ٹوئٹر کی سروس متاثر ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے سے قبل صارفین کو ٹوئٹر کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہوا جبکہ اب تک 9 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔

اکثر صارفین، اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے لاگ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد دوبارہ لاگ ان کی کوشش میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب بھی دنیا کے مختلف ممالک سے ٹوئٹر کی سروس متاثر ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >