ناسا کے روبوٹ ہیلی کاپٹر کی پہلی بار مریخ پر پرواز

امریکی خلائی ادارے ناسا نے مریخ پر روبوٹ ہیلی کاپٹر کی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مریخ پر موجود ایک سیٹیلائٹ نے اس پرواز سے متعلق ڈیٹا زمین پر بھجوایا ہے، ناسا کی جانب سے پہلی بار زمین کے علاوہ کسی دوسرے سیارے پر کنٹرولڈ اور پاور پرواز کا یہ پہلا تجربہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریخ پر یہ کامیاب پرواز ناسا کے مریخ مشن میں ایک کامیابی ہے اس سے مریخ کے بارے میں مزید حقائق جاننے میں مدد ملے گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ناسا کے اس پراجیکٹ کی مینجر میمی آنگ کا اس حوالےسے کہنا تھا کہ اب ہم یہ کہنے کے اہل ہوچکے ہیں کہ انسانوں نے زمین کے علاوہ کسی دوسرے سیارے پر روٹرکرافٹ اڑایا ہے”۔

  • ویسے ہی خالی اتے جاتے ہو۔۔ پاکستان اور باقی سے کرپٹ سیاستدان اور دین کے ٹھیکیداران اپنے ساتھ لے جا کے وہاں چھوڑ دیا کرے تاکہ دنیا اور پاکستان سے کچھ کچرا تو کم ہو


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >