کیا پاکستان میں صارفین کو ملنے والے انٹرنیٹ کی رفتار ایشیا میں سب سے کم ہے؟رپورٹ

ای آئی یو (اکنامک انٹیلی جنس یونٹ) کی سال2021 کی رپورٹ کے مطابق "جامع انٹرنیٹ انڈیکس” کی فہرست میں پاکستان مسلسل نیچے کی جانب کھسک رہا ہے۔ اس فہرست میں شامل 120 ممالک میں سے پاکستان 90ویں نمبر پر ہے۔

رواں ماہ14 اپریل کو جاری ہونے والی ای آئی یو کی رپورٹ کے مطابق کزشتہ 3 سال سے سویڈن اور امریکہ میں معمولی فرق سے بہترین انٹرنیٹ کی فراہمی کا یہ مقابلہ جاری ہے جس میں ایک 98 فیصد گلوبل جی ڈی پی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ دوسرا96 فیصد گلوبل پاپولیشن کے ساتھ دوسری نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2020 کے مقابلے اس سال 2021 میں سویڈن نے 2 درجے بہتری کے ساتھ امریکا کو پچھاڑ دیا ہے اور امسال سویڈن اس مقابلے میں سب سے اوپر ہے۔

جنوبی ایشیا میں جو ممالک اس فہرست میں شامل ہیں ان میں بھارت سب سے اوپر ہے اور اس فہرست میں اس کے پاس 49 پوائنٹس ہیں۔ جبکہ 2020 میں بھارت کے پاس52 گلوبل جی ڈی پی کے نمبر تھے۔

دوسری جانب جنوبی ایشیا میں دیگر ممالک میں سری لنکا 77، بنگلہ دیش 82، نیپال83 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں شامل ممالک میں پاکستان سب سے پیچھے ہے بلکہ اس فہرست میں شامل ایران جیسے ممالک بھی پاکستان سے آگے ہیں۔

  • انٹر نیٹ سپیڈ تو لاہور جیسے شہر میں بھی بندے کو باندر بنا دیتی ہے بہت سلو اور بہت کم سگنلز یعنی ای تو انٹرنیٹ سلو اوپر سے جو سسٹم لگایا گیا تھا وہ بھی فرسودہ ہے

  • سب کمپنیاں پیسہ بنا رہی ہیں انویسٹمنٹ کوئی نہیں کر رہا اوپر سے ہمارے چوتیا ادارے کوئی پوچھنے نہیں ہے ہیاں

  • سب کمپنیاں پیسہ بنا رہی ہیں انویسٹمنٹ کوئی نہیں کر رہا وہی پرانے آلات لگے ہوئے ہیں اوپر سے ہمارے چوتیا ادارے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے یہاں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >