چین کا خلائی مشن مریخ پر لینڈ کرگیا، چینی میڈیا کا دعویٰ

چین کا خلائی مشن مریخ پر لینڈ کرگیا۔۔ مشن مریخ پر پانی اور زندگی کے امکانات کا جائزہ لے گا۔

تفصیلات کے مطابق چینی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ چین امریکا کے بعد مریخ پر پہنچنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے، چین کا خلائی مشن کامیابی سے مریخ پر لینڈ کر گیا۔

چینی میڈیا کے مطابق چینی تحقیقاتی خلائی گاڑی مریخ کی سطح پر حالات کا جائزہ لے گی، مریخ کی سطح کے نیچے پانی اور زندگی کے امکانات تلاش کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کہ چین نے جولائی میں اپنے اس مشن کو مریخ پر روانہ کیا تھا، ‘تیان وین یکم’ کا تحقیقاتی مشن 4 حصوں پر مشتمل ہے جس میں تحقیقاتی گاڑی سمیت دیگر سائنسی آلات بھی ہیں جو مریخ پر ممکنہ انسانی آبادی ، پانی، زندگی اور دیگر وسائل سے متعلق تحقیقات کر کے معلومات جمع کریں گے۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق زھورونگ (Zhurong) نامی روور (خلائی گاڑی) ہفتے کی صبح مریخ کے پہلے سے منتخب شدہ علاقے یوٹوپیا پلانیٹیا میں پر اتری۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>