دنیا کی سب سے بڑی گوشت کمپنی نے ہیکرز کو بٹ کوائنز میں تاوان ادا کردیا

دنیا کی سب سے بڑی گوشت فراہم کرنے والی کمپنی کو ہیکرز نے لوٹ لیا، ہیکرز نے تاوان وصول کرنے کیلئے کروڑوں ڈالر کے بٹ کوائنز وصول کیے۔

بین الاقومی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین جے بی ایس کمپنی نے سائبر کرائم حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہیکرز کو 11 ملین ڈالر مالیت کے بٹ کوائنز اتاوان دیا ہے۔

جے بی ایس امریکہ ڈویژن کے چیف ایگزیکیٹو آندرے نوگویرا نے اس واقعہ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تاوان ادا کرنے کا فیصلہ سائبر کرائم حملے کے بعد کسی غیر متوقع مسئلے کو روکنے اور ڈیٹا لیک ہونے سے بچانے کیلئے کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاوان کی ادائیگی سے قبل کمپنی کی متعدد فیکٹریوں نے آن لائن کام شروع کردیا تھا، مجرموں کو رقم کی ادائیگی تکلیف دہ عمل تھا مگر ہم نے اپنے صارفین کیلئے یہ قدم اٹھایا،تاہم ہم نے رقم ادا کرنے سے پہلے یہ یقینی بنایا کہ ہمارے پلانٹس کام کرنا شروع کرچکے تھے۔

آندرے نوگویرا کا کہنا تھا کہ تاوان ادا کرنے کی اصل وجہ کمپنی کے گوشت پلانٹس کو مزید خلل سے بچانا اور تمام اسٹیک ہولڈرز پر مرتب ہونےو الے منفی اثرا ت کو محدود کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی گوشت کمپنی جے بی ایس پر گزشتہ دنوں تاوانی سافٹ ویئر کے ذریعےسائبر حملہ ہوا تھا، ایسے حملوں میں کمپنیوں کو ان کے سسٹم پر دوبارہ کنٹرول دینے کیلئے لاکھوں کروڑوں ڈالرز کا تاوان وصول کیا جاتا ہے۔

جے بی ایس پر ہونے والے سائبر حملے میں کمپنی کے شمالی امریکہ اور آسٹریلیا کے آئی ٹی سپورٹنگ سسٹمز متاثر ہوئے تھے، امریکہ نے اس واقعہ کی ذمہ دار جرائم کی دنیا کی ایک تنظیم رے ول کوقرار دیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>