رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں کتنا اضافہ ہوا؟

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں کتنا اضافہ ہوا؟

بین الاقومی سطح پر رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران اسمارٹ فونز کی فروخت میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور فرم "گارٹنر” نے رواں برس کی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس عرصے میں موبائل فونز کی فروخت میں26 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گارٹنر کے مطابق دنیا بھر میں موبائل فونز فروخت کی سالانہ شرح 22 فیصد تھی جس میں کورونا کی عالمی بحران کے دوران مزید کمی دیکھی گئی تھی تاہم رواں برس میں ایک بار پھر موبائل فونز کی فروخت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تاہم اس اضافے کے باوجود یہ شرح اب بھی 2019 میں موبائل فونز کی فروخت کی شرح سے کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق موبائل فونز کی فروخت میں سر فہرست کمپنی سام سنگ رہی ہے جس نے پہلی سہ ماہی میں 7 کروڑ 66 لاکھ اسمارٹ فونز فروخت کیے جبکہ دوسرے نمبر پر امریکی کمپنی ایپل رہی جس نے 5 کروڑ85 لاکھ فونز بیچے۔

رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں تیسرے نمبر پر چینی کمپنی "شیاؤمی” کا قبضہ ہے جس نے رواں برس کے ابتدائی تین ماہ میں 4 کروڑ89 لاکھ سے زائد اسمارٹ فونز فروخت کیے، وی وی اور اوپو موبائلز کا نمبر 3 کروڑ 80 لاکھ موبائل فونز کی فروخت کے ساتھ چوتھا رہا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>