مائیکروسافٹ "ونڈوز 11″کی جھلک سامنے آگئی

مائیکروسافٹ کی خبروں اور ٹیکنالوجی سے متعلق اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد مائیکروسافٹ ونڈوز کا نیا ایڈیشن "ونڈوز 11” متعارف کروادیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز مائیکروسافٹ کی جانب سے یوٹیوب پر ایک ویڈیو ریلیز کی گئی جس میں مختلف ونڈوز ورژنز کے سٹارٹ اپ ساؤنڈز شامل شامل کیے گئے، 11 منٹ دورانیہ کی اس ویڈیو میں مختلف ونڈوز کے سٹارٹ اپ ساؤنڈز کو سلو موشن میں سنا جاسکتا ہے۔

تاہم ویڈیو کو گہری نظر سے دیکھنے والے ماہرین نے اس ویڈیو میں چھپا ہوئی ونڈوز 11 کی جھلک ڈھونڈ نکالی ہے۔

ویڈیو میں ایک جگہ پر ونڈوز 10 کا لوگو شامل کیا گیا جس کا سایہ زمین پر "11” کا ہندسہ بنا رہا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک اشارہ ہے کہ مائیکروسافٹ جلد ونڈوز 11 لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

فی الحال ونڈوز کے نئے ورژن کے حوالے سے کوئی مستند یا آفیشل رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے، تمام معلومات قیاس آرائیوں پر مشتمل ہیں ، اسی لیے ونڈوز کے نام، ونڈوز متعارف کروانےکی تاریخ سے متعلق بھی کوئی مستند خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

ونڈوز کے نئے ورژن متعارف کروانے کے دعوے کے پیچھے ایک وجہ مائیکروسافٹ کی جانب سے 24 جون کو منعقد ہونے والی تقریب بھی ہے جس کیلئے امریکی وقت کے مطابق دوپہر 11 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

مختلف ٹیک کمپنیاں اس ونڈوز میں متعارف کروائے جانے والے نئے فیچرز اور خصوصیات پر بھی بات کررہی ہیں مگر یہ تمام معلومات بھی قیاس آرائیوں پر مشتمل ہیں، اصل حقیقت اور مستند معلومات 24 جون مائیکروسافٹ کی تقریب کے بعد ہی سامنے آسکیں گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >