اب واٹس ایپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کیا جا سکے گا، مگر کیسے؟

اب واٹس ایپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کیا جا سکے گا، مگر کیسے؟

انٹرنیٹ صارفین واٹس ایپ کے نئے فیچرز کے منتظر رہتے ہیں لیکن واٹس ایپ اب ایسا فیچر متعارف کروا رہا ہے جس کی بدولت واٹس ایپ کو بغیر انٹرنیٹ بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایپ میں ایک ایسا فیچر متعارف کروا رہے ہیں جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کے بغیر بھی صارفین واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے۔

نئے ملٹی ڈیوائس فیچر کے ذریعے صارفین بیک وقت واٹس ایپ کو ایک سے زائد ڈیوائسز میں واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے جس کے لئے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ویب بیٹا انفارمیشن کے مطابق ، واٹس ایپ کی ملٹی ڈیوائس فیچر ابھی تیاری کے مراحل میں ہے ، چند ماہ میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں کے لئے ٹیسٹنگ ورژن لانچ کیا جائے گا۔

واٹس ایپ کے سربراہ اور اس کے سی ای او نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملٹی ڈیوائس کی خصوصیت چند مہینوں میں پیش کردی جائے گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>