لاہور میں قائم موبائل فون اسمبلنگ یونٹ ماہانہ کتنے فون بنا رہا ہے؟

لاہور میں قائم موبائل فون اسمبلنگ یونٹ ماہانہ کتنے فون بنا رہا ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایئر لنک کے نام سے قائم موبائل فون اسمبلنگ یونٹ اسٹیٹ آف دی آرٹ مکمل سہولیات سے آراستہ یونٹ ہے جہاں ایک ماہ میں 9 سے 10 لاکھ موبائل فون اسمبلڈ کیے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس موبائل فون اسمبلنگ یونٹ میں 3 مختلف کمپنیوں کے اینڈرائیڈ فون تیار کیے جاتے ہیں۔ یہاں تیار ہونے والا موبائل فون مارکیٹ میں 15 سے 18 ہزار روپے میں فروخت کیا جاتا ہے جبکہ کمپنی کو اس کی فی کٹ کے حساب سے لاگت تقریباً 73سو روپے سے کچھ اوپر پڑتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 طویل اسمبلی لائنز کے اطراف سیکڑوں ورکرز (700 سے زائد) دن رات کام کرتے ہیں اور یہاں تیار کیے گئے موبائل فون کو سخت ترین ٹیکنیکل ٹیسٹ سے گزارتے ہیں۔

حکومتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں موبائل فون کی درآمد پر ایک ارب 31کروڑ10لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ اڑایا گیا جب کہ پاکستان میں بڑھتی سمارٹ فونز کی کھپت اور ود ہولڈنگ ٹیکس میں چھوٹ سے مقامی سطح پر فونز کی تیاری ہو گی۔ جس سے روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے ۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >