دنیا کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان میں سمارٹ فون مینوفیکچر کرے گی

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان میں سمارٹ فون مینوفیکچر کرے گی

اسمارٹ فون کمپنی سام سنگ نے لکی گروپ کے ساتھ پاکستان میں مقامی سطح پر موبائل فون تیار کرنے کیلئے معاہدہ کرلیا ہے۔

امریکی خبررساں ادارے بلوم برگ کے پاکستانی نمائندے فصیح منگی نے اپنی ایک ٹویٹ میں اس خوش کن پیش رفت کا اعلان کیا اور کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ رواں سال دسمبر سے پاکستان میں مقامی سطح پر موبائل فونز کی مینوفیکچرنگ شروع کردے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سام سانگ نے اس منصوبے کیلئے پاکستان کے لکی گروپ کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔

لکی گروپ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ لکی گروپ نے حال ہی میں پاکستان میں سام سنگ موبائل فونز تیار کرنے کیلئے سام سنگ سے معاہدہ کیا ہے، اس معاہدے کو عملی شکل دینے کیلئے لکی گروپ نے تمام قانونی پہلوؤں پر کام شروع کردیا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان میں سمارٹ فون مینوفیکچر کرے گی

اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان میں موبائل فونز تیار کرنے کیلئے لکی گروپ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو خط بھی لکھ دیا ہے، موبائل مینوفیکچرنگ پلانٹ کراچی پورٹ قاسم میں لکی موٹرز کے پہلے سے موجود پلانٹ میں قائم کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اس خبر کا خیر مقدم کرتے ہوئے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری کیلئے باہم اشتراک پر سام سنگ اور لگی گروپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سام سنگ کی پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ کی یہ پیش رفت ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کی کامیابی کی علامت ہے، اس سسٹم سے ملک میں موبائل فونز اسمگلنگ کا خاتمہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی نظام کے تحت گزشتہ برس تیار کی گئی موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کا نفاذ ممکن ہوسکا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>