کراچی :آن لائن ہیکنگ کے ذریعے رقم چرانے والا آئی ٹی ماہر پکڑا گیا

کراچی میں رینجرز ٹیکنیکل ٹیم اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کامیابی کارروائی کی اور انٹرنیٹ کی مدد سے پیسے چرانے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر کو دھرلیا، کارروائی اورنگی ٹاؤن میں کی گئی، جہاں سے انٹرنیٹ کے ذریعے فراڈ کرنے والا انتہائی مطلوب ملزم محمد آصف گرفتار کیا گیا، ملزم کو مزید تحقیقات کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور ویزا کارڈ کو ہیک کرتا تھا،مشترکا کارروائی میں ملزم کے قبضے سے زیراستعمال کمپیوٹر بھی برآمد کرلیا گیا،دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ماہر ہے، اور مختلف ملکوں کے بینک اکاؤنٹ اور کریڈٹ کارڈ ہیک کرنے کی مہارت بھی رکھتا ہے۔

ملزم کی کارروائی کا طریقہ کار بھی سامنے آگیا، جس کے مطابق ملزم ویب سائٹ سے کارڈ خریدتا تھا اور آن لائن سامان کی خریداری کرتا تھا، ملزم 40فیصد تک کمیشن دیکر60فیصد کی آن لائن خریداری کرلیتا تھا، ملزم نے 2018سے مختلف کال سینٹرز سے ڈیٹا خریدنا شروع کیا،2 ہزار سے 5 ہزار روپے تک میں بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹاخریدتا تھا، اپنے کال سینٹر سے کسٹمرز کو کال کرکے بتاتا تھا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔

رینجرز کے مطابق ملزم معلومات سے کسٹمر کو گمراہ کرکے ان سے ایک ‘اوٹی پی’ جنریٹ کرواتا تھا، اس طرح ملزم کسٹمرز سے اوٹی پی کوڈ لینے کے بعد پیسے نکال لیتا تھا، ترجمان رینجرز کے بتایا کہ ملزم دوہزار بارہ سے اب تک لاکھوں کا فراڈ کرچکا ہے،2014 سے 2016 تک متعدد بارملائیشیابھی جاتا رہا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>