"شیاؤمی” پہلی بار دنیا کی نمبر 1 موبائل کمپنی بن گئی

  "شیاؤمی" پہلی بار دنیا کی نمبر 1 موبائل کمپنی بن گئی

چینی موبائل  کمپنی شیاؤمی نے پہلی بار  موبائل فونز کی دنیا میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے، کمپنی نے یہ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے مشہور کمپنی’سام سنگ’ کو پیچھے چھوڑا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق   شیاؤمی  اپریل 2021 سے پہلے دنیا کی تیسری بڑی موبائل فون بنانے والی کمپنی تھی ،  اس وقت پہلے نمبر پر سام سنگ اور دوسرے نمبر پر ایپل سب سے زیادہ موبائل فون فروخت کرنے والی کمپنیاں تھیں۔

تاہم اپریل سے جون 2021 کی سہ ماہی نے دوران شیاؤمی نے  ایپل کو تیسرے نمبر پر دھکیلتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی اور اب  پہلی بار سام سنگ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی نمبر1 موبائل کمپنی کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، کمپنی نے یہ پوزیشن اپنی تاریخ میں پہلی  بار حاصل کی ہے اور یہ اعزاز کم از کم ایک ماہ کیلئے کمپنی کے نام رہے گا۔

موبائل فونز کی دنیا کی ریسرچ ویب سائٹ کاؤنٹر پوائنٹ  کی رپورٹ کے مطابق جون 2021 میں شیاؤمی نے  مئی کے مقابلے میں 26فیصد زیادہ اسمارٹ فون فروخت کیے،  جو کہ دنیا بھر کی سمارٹ فون مارکیٹ کا 17 اعشاریہ1 فیصد بنتا ہے۔اس مہینے میں کمپنی کے فروخت ہونے والے سمارٹ فونز کی تعداد سامسنگ  اور ایپل کی سیل سے  زیادہ تھے۔

سام سنگ نے اس عرصے کے  دوران15اعشاریہ 7فیصد جبکہ ایپل نے 14 اعشاریہ3فیصد موبائل فونز فروخت کیے۔

غور طلب بات یہ ہے کہ ماہرین اس برتری کو عارضی قرار دے رہے ہیں کیونکہ ویت نام میں کورونا وائرس  بحران کی وجہ سے جون میں سام سنگ کی پروڈکشن میں  کمی واقع ہوئی ہے جس سے مارکیٹ میں سام سنگ کے موبائل فونز کی دستیابی بھی متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب شیاؤمی چینی کمپنی ہواوے پر امریکی پابندیوں کے بعد  پیدا ہونے والے خلا کو بھرنے کیلئے بھرپور کوششیں  کررہی ہے اور اس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہورہی ہے، کمپنی مشرق وسطیٰ، افریقہ، چین اور یورپ میں  ہواوے کی جگہ لے رہی ہے یہ علاقے ہواوے کی بہت بڑی مارکیٹس تھیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >