ہونہار پاکستانی نوجوان  نے محدود وسائل کے باوجود 2 اہم موبائل ایپلیکیشنز بنا ڈالیں

ہونہار پاکستانی نوجوان  نے محدود وسائل کے باوجود 2 اہم موبائل ایپلیکیشنز بنا ڈالیں

کراچی سے تعلق رکھنے والے  18 سالہ حماد نے محدود وسائل اور سرمایہ کے باوجود 2 اہم موبائل ایپلیکیشنز تیار کرکے  یہ ثابت کردیا ہے کہ عزم اور ارادے مضبوط ہوں تو کوئی بھی منزل ناممکن نہیں رہتی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ حماد نے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو معلومات فراہم کرنے  والی  ایکونوکس اور  آن لائن سستے کورونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے والی نیٹوکسی ڈاٹ او آر جی موبائل ایپلیکیشنز تیار کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق   حماد نے ابتدائی طور پر 50 ہزار کی سرمایہ کاری سے یہ ایپلی کیشنز تیار کی ہیں، حماد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مالیاتی خواندگی بہت محدود ہے، چھوٹے سرمایہ کار افواہوں اور غیر مصدقہ معلومات پر اسٹا ک  مارکیٹ میں  سرمایہ کاری کرتے ہیں، ایکونوکس ایسے سرمایہ کاروں کومعاشی میدان میں ہونے والی تبدیلیوں پر مبنی معلومات مفت فراہم کرے گا جس سے چھوٹے سرمایہ کار بھی بڑے سرمایہ کاروں کی طرح مصدقہ معلومات پر سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق نیٹوکسی ڈاٹ اوآر جی ایک ویب بیسڈ موبائل ایپلیکیشن ہے  جو 150 روپے میں مہنگے پی سی آر  کا متبادل رپورٹ فراہم کرتی ہے، اس ایپلیکیشن کیلئے آن لائن ایک الکوحل پیڈ خریدنا پڑتا ہے جس کو سونگھنے کے بعد اس کی خوشبو سے متعلق معلومات موبائل ایپلیکیشن میں دیئے گئے ایک فارم میں درج کرنا ہوتی ہے۔

ایپلیکشن میں ایک سوالنامہ فراہم کیا جاتا ہے جسے پر کرکے اور الکوحل پیڈ پر موجود کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے یہ ایپلیکیشن کمپٹو الگورتھم کی مدد سے تجزیہ کرکے صحت مند، احتیاط کرنے یا پی سی آر ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیتی ہے ۔

حماد کا کہنا تھا کہ اس  ایپلی کیشن کی مدد سے پی سی آر  پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی، علامات ظاہر ہونے پر لوگ اس ایپلیکیشن سے مدد لے کر  پی سی آر کروانے کا احتیاط کرنے سے متعلق جانچ سکتے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >