ہواوے سے علیحدہ ہوکر ‘آنر ‘ نے اپنے فلیگ شپ فونز متعارف کروادیئے

مشہور چینی کمپنی ہواوے سے علیحدگی اختیار کرنے والی کمپنی’آنر ‘ نے اپنے فلیگ شپ فونز متعارف کروادیئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آنر کے فلیگ شپ فونز میں آنر میجک 3، آنر میجک 3 پرو اور آنر میجک 3 پرو پلس کو ابتدائی طور پر چین میں ہی متعارف کروایا گیا ہے۔
آنر کی میجک سیریز میں 3 اور 3 پرو کے فیچرز اور خصوصیات ایک سی ہیں صرف ان دونوں ماڈلز کے کیمروں میں فرق ہے، تاہم میجک 3 پرو پلس اپنے نام کی طرح اس سیریز میں سب سے ایڈوانس فیچرز اور پاورفل سسٹم کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔
ان فونز کی خصوصیات ان کے آئی میکس ان ہانسڈ کیمرے ہیں جن کی مدد سے فلمیں اور لاگ فارمیٹ ویڈیوز کو شوٹ کیا جاسکتا ہے، ایسے فیچرز دنیا میں اس سے قبل کسی بھی سمارٹ فون میں دیکھنے کو نہیں ملے ہیں۔
میجک 3 اور میجک 3 پرو کا ڈسپلے 6اعشاریہ76 انچز اور ایجز میں ایل ای ڈی ہے جس میں ایف ایچ ڈی پلس ریزولیشن استعمال کی گئی ہے، فرنٹ سکرین پر ہی کیپسول پنچ ہول ڈیزائن میں ڈوئل سلفی کیمرہ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 13 میگاپکسل اور تھری ڈی ٹی او ایف ڈیپتھ سینسر کیمرا بھی دیا گیا ہے جس کا مقصد فیس لاک کو مزید محفوظ بنانا ہے۔
ان فونز کو واٹر اور ڈسٹ پروف بنایا گیا ہے، اس حوالے سے میجک 3 کی ریٹنگ آئی پی54 ہے جبکہ میجک 3 پرو تھوڑا بہتر 68 آئی پی ریٹنگ لیے ہوئے ہے۔
پراسیسر کی بات کریں تو دونوں فونز میں کوالکوم کا اسنیپ ڈریگن888 پراسیسر استعمال ہوا ہے، 8 سے 12 جی بی ریم اور256 سے 512 جی بی کی سٹوریج کیپیسیٹی ہوگی، دونوں ماڈلز میں 4600 ایم اے ایچ بیٹری اور اینڈرائیڈ11 ورژن سے لیس ہوگا۔
میجک تھری میں پشت پر 3 جبکہ 3پرو میں 4 کیمرے دیئے گئے ہیں، دونوں ماڈلز کے مین کیمرے 50 میگا پکسل ہیں ، تھری میں 64 میگا پکسل مونوکروم اور 13 میگا پکسل الٹرا وائڈ کیمرے دیا گیا ہے جبکہ میجک تھری پرو میں 64 میگا پکس مونوکروم ، 13 میگا پکس الٹرا وائیڈ کیمرے کے علاوہ 64 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا، 100 ایکس ڈیجیٹل زوم اور3اعشاریہ 5 کا آپٹیکل زوم بھی دستیاب ہوگا۔
آنر میجک 3 پرو پلس اس سیریز کا سب سے طاقتور ماڈل ہوگا، اس کی سکرین 6اعشاریہ65 انچز،89 ڈگری ایجز ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ نظر آئے گی، یہ فون ایچ ڈی 10 پلس نانو کرسٹل شیلڈسے لیس ہوگا، مین کیمرہ بیسک ماڈلز کی طرح اسکرین میں دیئے جائیں گے جن کی خصوصیات بھی ویسی ہی ہیں۔
اس ماڈل کے بیک پر موجود کیمرے بڑے بڑے سنسرز کے ساتھ نظر آئیں گے، مین کیمرہ 50 میگا پکسل ہے جو فل پکسل اوکٹا پی ٹی آٹو فوکس سپورٹ کرتا ہے، دوسرا کیمرہ 64 میگا پکسل الٹراوائیڈ ہے، تیسرا 64 میگا پکسل مونوکروم اور 64 میگا پکسل ہی ٹیلی فوٹو کیمرا موجود ہوگا، ان چاروں کیمروں کے سنسرز دیگر 2 ماڈلز کے مقابلے میں کافی بڑی اورطاقتور ہیں۔
موبائل کے پراسیسر، میموری ، ریم اور بیٹری کی خصوصیات میجک سیریز کے تمام ماڈلز میں ایک سی ہے، ابتدائی طور پر یہ فونز چین میں فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے اورفونز متعارف ہونے کے بعد سے اس کے پیشگی آرڈرز بک ہونا بھی شروع ہوگئے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>