پاکستان میں تیارکردہ سمارٹ فونز کی ایکسپورٹ شروع

پاکستان میں تیارکردہ سمارٹ فونز کی ایکسپورٹ شروع

پاکستان میں مقامی سطح پر تیار کردہ 4جی سمارٹ فونز کی ایکسپورٹ بھی شروع ہوگئی ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے جاری کردہ ایک بیان میں اس خوشخبری کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی پالیسیوں اور پی ٹی اے کی کوششوں کا صلہ ملنا شروع ہوگیا ہے، ‘انووی ٹیلی کام پرائیوٹ لمیٹڈ’ نے ساڑھے پانچ ہزار فور جی سمارٹ فونز پر مشتمل اپنی پہلی کھیپ تیار کرکے متحدہ عرب امارات ایکسپورٹ کردی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق ان موبائل فونز پر ‘پاکستان میں تیار کیے گئے’ کی مارکنگ بھی کی گئی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فونز سیکٹر سے آنے والی اس خوشخبری کو وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے بھی شیئر کرتے ہوئے اس پر خوشی کا اظہار کیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ مقامی سطح پر موبائل مینوفیکچرنگ سے ایکسپورٹ تک، ایک نیا شعبہ فعال ہوگیا ہے جس میں روزگار کے لاتعداد مواقع پیدا ہوں گے اور ترسیلات زر کا ایک نیا راستہ کھلے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >