آپکے خاندان میں کوئی غیر متعلقہ فرد تو رجسٹرڈ نہیں؟،نادرا کا نیا نظام متعارف

آپ کے خاندان میں کوئی غیر متعلقہ فرد تو رجسٹرڈ نہیں؟ ایک ایس ایم ایس سے گھر بیٹھے با آسانی تصدیق کرسکتے ہیں،

آپ کے خاندان میں کوئی غیر متعلقہ فرد تو رجسٹرڈ نہیں؟ ایک SMS سے گھر بیٹھے با آسانی تصدیق کرسکتے ہیں،

نادرا حکام نے جعلی شناختی کارڈ کی روک تھام کیلئے اقدامات مزید سخت کردیئے،جعلی شناختی کارڈ کے لیے شہریوں کے خاندان نمبر میں جعلی انٹری کے خلاف نادرا حکام نے قومی شناختی کارڈ کی تصدیق اور تجدید کے لئے نئے نظام کا اجرا کردیا ہے۔

نئے نظام کے تحت ہر پاکستانی تصدیق کرسکتا ہے کہ ان کے خاندان میں کوئی اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد تو رجسٹرڈ نہیں ہے،یعنی اب کوئی بھی شہری ایس ایم ایس کے ذریعے خاندانی شجرے میں موجود غیرمتعلقہ افراد کی نشاندہی کرسکیں گے۔

اس حوالے سے ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ آپ کا خاندان محفوظ تو پاکستان محفوظ کے مرکزی پیغام کے تحت مہم شروع کردی گئی ہے، اس مہم کے ذریعے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کیخلاف آپریشن جاری ہے،نادرا کے ڈیٹا بیس کو کسی بھی قسم کے غلط اندراج سے محفوظ بنانے کیلئے مصنوعی انٹیلی جنس جدت سے لیس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈ کی نشاندہی کی جاسکے گی۔

ترجمان نادرا نے بتایا کہ کوئی بھی پاکستانی نادرا میں اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8009 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر، تاریخ اجراء ایس ایم ایس کرے،جس کے جواب میں شہری کو اس کے خاندان کے افراد کی تفصیلات بھیج دی جائیں گی اور اگر کوئی بھی معلومات درست نہ ہوں یا خاندان میں کسی اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد کا نام شامل ہو تو نادرا کو مطلع کرنے کے لئے جواب میں ایک لکھ کر ایس ایم ایس کیا جائے جس سے نادرا کا نمائندہ فوری رابطہ کرے گا۔

ترجمان کے مطابق اگر نادار کی بھیجی گئی تفصیلات میں تمام معلومات درست ہوں تو دو لکھ کر ایس ایم ایس کریں اور نادرا حکام کو تصدیق کریں۔

ترجمان نے بتایا کہ معلومات کی تصدیق کیلئے ایس ایم ایس نادرا میں رجسٹرڈ اسی موبائل نمبر سے کیا جائے جو شناختی کارڈ یا “ب” فارم بنواتے وقت رجسٹریشن سینٹر پر فراہم کیا تھا،بصورت دیگر اپنا زیر استعمال نمبر رجسٹر کروایا جائے، یہ سہولت تمام نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر مفت فراہم کی گئی ہے۔

نادرا میں اپنےرجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8009 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر Space تاریخ اجراء dd-mm-yyyy SMS کریں ۔جواب میں آپ کواپنے خاندان کے افراد کی تفصیلات(فیملی ٹری) موصول ہوں گی۔

نادرا میں کم از کم 40 لاکھ جعلی شناختی کارڈ کا انکشاف ہوا تھا، جس پر نادرا سے متعدد افسران و ملازمین کو فارغ کردیا گیا تھا،ایف آئی اے کی جانب سے اسکینڈل کی تحقیقات بھی جاری ہیں،دوسری جانب خاندان نمبر میں غیرمتعلقہ افراد کے اندراج کے لیے قومی شناختی کارڈز کے حامل شہریوں کو رشوت دے کر بھی کام کروایا جارہا ہے،نادرا کے اس نئے نظام کے تحت غیرملکیوں اور غیرمتعلقہ افراد کے گرد گھیرا تنک ہوگیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>