لندن :پاکستانی نژاد بارہ سالہ بچہ اسکول کی چھٹیوں کے دوران کیسے کروڑ پتی بن گیا؟
لندن میں مقیم پاکستانی نژاد 12 سالہ بنیامین نامی بچے نے اپنی اسکول چھٹیوں کے دوران 4 لاکھ ڈالرز یعنی 6 کروڑ 66 لاکھ روپے سے زائد رقم کما لی۔ سننے میں حیران کن لگتا ہے کہ اس عمر میں بچے یا تو کھیل کود یا پڑھائی میں مصروف رہتے ہیں تو بنیامین نے ایسا کیا کر دیا کہ وہ کروڑ پتی بن گیا؟
تفصیلات کے مطابق بنیامین کے والد عمران ایک ویب ڈویلپر ہیں، باپ سے متاثر ہو کر بچے میں کمپیوٹر سے متعلق دلچسپی پیدا ہوئی تو اس نے 5سال کی عمر سے ہی کوڈنگ سیکھنا شروع کر دی۔
Here is 12 years old @ObiWanBenoni creator of weird whales being interviewed by @itvnews explaining what NFT are pic.twitter.com/RBRlXgUolp
— kibz.eth (@klbriya) August 26, 2021
رواں برس میں بنیامین نے این ایف ٹیز کو پرکھنا شروع کیا تو اپنے آرٹ ورک کی کلیکشن سیریز کو فروخت کیلئے پیش کر دیا۔ یہ ہزاروں پکسلیٹڈ وہیلز کی مدد سے بنائی گئی تھی جسے ویئرڈ ویئلز کا نام دیا گیا تھا۔
#WeirdWhales #NFT pic.twitter.com/Pz4pEs03JC
— Benyamin | benoni.eth (@ObiWanBenoni) July 21, 2021
اس آرٹ ورک میں 3350 پکسلیٹڈ وہیلز مختلف رنگوں اور ٹوپیوں کے ساتھ تھیں۔ بنیامین نے اس کلیکشن کے لیے کوڈ کو آن لائن ٹیوٹوریلز اور ایک گیمنگ ایپ کے ذریعے سیکھا۔ اس کلیکشن کو جولائی میں متعارف کرایا گیا اور 9 گھنٹے میں فروخت ہوگئی۔ اس موقع پر بنیامین احمد کو 80 ایتھر (ورچوئل کرنسی) سے زیادہ کی آمدنی ہوئی جو 2 لاکھ 55 ہزار ڈالرز کے برابر تھی۔
بعد ازاں اس نے مزید 30 ایتھر ری سیلز سے کمائے اور اب تک ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کما چکا ہے جبکہ اگست کے اختتام تک یہ آمدنی 4 لاکھ ڈالرز سے زیادہ ہوجائے گی۔ بنیامین کا کہنا ہے کہ میں ایک اور این ایف ٹی پر کام کر رہا ہوں۔ اسے لگتا ہے کہ اگر اسی طرح کام کرتا رہا تو ایک دن ایلون مسک اور جیف بیزوز کی طرح بڑا آدمی بنے گا۔