نادرا نے گھر بیٹھے گاڑی کے کاغذات اور دیگر دستاویزات کی تصدیق کی سہولت فراہم کردی
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا ) نے گاڑی کے کاغذات اور دیگر دستاویزات گھر بیٹھے تصدیق کروانے کی سہوت فراہم کردی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نادرا نے یہ انقلابی سہولت بینکنگ سسٹم کیلئے فراہم کی ہے جس کے بعد گاڑی کے کاغذات یا دیگر دستاویزات گھر بیٹھے تصدیق کروائی جاسکے گی۔
رپورٹ کے مطابق نادرا کی اس سہولت کے تحت گھر بیٹھے ہی انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق بھی کروائی جاسکے گی، کنٹیکٹ لیس بائیو میٹرک تصدیق کا یہ عمل نادرا اور اسٹیٹ بینک نے مل کر شروع کیا ہے۔
#SBP & #NADRA launch revolutionary contactless #biometric verification services for banking industry. Rapid onboarding #eKYC branchless banking #FinancialInclusion -now just a scan away! #DigitalPakistan #DigitalFinance
?? #PakistanZindabad /1 pic.twitter.com/DRHrJXm68v— Tariq Malik ™ (@ReplyTariq) September 9, 2021
گورنر اسٹیٹ بینک نے چئیرمین نادرا طارق ملک سے نادرا ہیڈکوارٹرز دورے کے موقع پر ملاقات کی اور اس سسٹم کا اجراء کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی سے مالیاتی شعبے کو بھی بے پناہ ہوگا اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
چئیرمین نادرا کا کہنا تھا کہ جدید ڈیجیٹل نظام پر مبنی یہ سہولت پاکستان میں شناخت کے جدید نظام اور وزیراعظم کے ویژن اور ڈیجیٹل پاکستان پر مبنی ماحول قائم کرنے کی ایک کاوش ہے جس سے پاکستان میں بینکاری کے شعبے میں انقلاب برپا ہوگا۔
یادرہے کہ نادرا نے اس سسٹم کے متعارف کروانے سے قبل شناختی کارڈ بنوانے اور اس میں تجدید کیلئے موبائل ایپ تیار کی تھی جس کے بعد پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس کے شہری گھر بیٹھے اسمارٹ فون کی مدد سے اپنا شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔
Muhammad