کمزوردل حضرات "میرے پاس تم ہو ” کی اگلی قسط دل تھام کر دیکھیں

خلیل الرحمان قمر کے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی ہر قسط کامیابی کے نئے ریکارڈ بریک کررہی ہے۔۔شائقین بے چینی سے ڈرامے کی سیکنڈ لاسٹ قسط کے منتظر ہیں۔۔شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اس ہفتے وہ ڈرامے کو پورے 65 منٹ تک انجوائے کرسکیں گے۔ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ اگلی قسط تھرل اور سسپینس سے بھرپور ہوگی۔۔کمزور دل افراد دل تھام کر اس ہفتے کی قسط دیکھیں۔۔اس قسط میں کچھ ایسا ہوگا جو ناظرین کو چونکا دے گا

خلیل الرحمان قمر نے ایک انٹرویو میں کمزور دل افراد سے درخواست کی کہ وہ اپنی دوائیاں پاس لے کر بیٹھیں کیونکہ دیکھے بغیر تو ان سے رہا نہیں جائے گا ۔ تاہم میں عورتوں کو ایسی کوئی نصیحت نہیں کروں گا کیونکہ خواتین کمزور دل نہیں ہوتیں

انہوں نے کہا یاد رکھیں خدا نے میرے قلم سے وہ چیز آپ کے پاس بھیج دی جو بہت ساری عورتوں کو سنبھلنے کا موقع دے گی اور بہت سارے مردوں کو یہ سوچنے کا موقع دے گی کہ ایسی عورتوں کے منہ پر تھپڑ مارنے کی ضرورت نہیں وہ بدقسمت تو اپنے منہ پر خود تھپڑ مارچکی۔ بس انہیں دعا دیجئے اور رخصت کیجئے اور کہیے آپ ہمارے نہیں جناب تو ہم بھی آپ کے نہیں


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>