ویڈیو: خلیل الرحمٰن قمر کیساتھ شادی کی خبریں ، ایشال فیاض نے خاموشی توڑ دی

ایشال فیاض نے ڈرامہ "میرے پاس تم ہو" کے مصنف کے ساتھ اپنے تعلقات کی نوعیت کو واضح کرنے کے لئے ایک ویڈیو جاری کی۔

 

ایشال فیاض نے اس سہ ماہی کے مقبول ترین ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو‘ کے مصنف خلیل الرحمن قمر کے ساتھ شادی سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا۔

انہوں نے ڈرامہ "میرے پاس تم ہو” کے مصنف کے ساتھ اپنے تعلقات کی نوعیت کو واضح کرنے کے لئے ایک ویڈیو جاری کیا ہے ۔

ویڈیو پیغام کا متن:

ان کا کہنا تھا کہ "کل سے میرے بارے میں سوشل میڈیا پر جو خبریں چل رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ وہ ایک جعلی خبر ہے میری کوئی شادی نہیں ہوئی ، میں ابھی تک مکمل طور پرغیر شادی شدہ ہوں۔’

خلیل الرحمان قمر کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں ایشال فیاض نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "خلیل الرحمان قمر کے ساتھ میرا تعلق صرف ایک اداکار اور ہدایتکار کا تھا اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں”۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی حق پہنچتا کہ وہ کسی کے بارے میں بھی جعلی خبریں پھیلائے، خاص طور پر بغیر جانے اور بغیر اس خبر کی تصدیق کیے۔

ایشال فیاض کا کہنا تھا کہ "میں آگے بھی ڈراموں اور فلموں میں کام کر رہی ہوں ، اور جب بھی میں کسی سے شادی کروں گی تو سب سے پہلے آپ ہی لوگوں کو پتہ چلے گا ۔لیکن ابھی تک میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ـ

ان کا کہنا تھا کہ آج میں صرف اس لیے ویڈیو ریکارڈ کروا رہی ہوں کیوں کہ سب کو پتہ چل جائے کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہ کا سبب:

واضح رہے کہ کل سے سوشل میڈیا پرخبریں گردش کرنا شروع ہو گئیں تھیں کہ خلیل الرحمن قمر نے اپنی فلم کاف کنگنا کی لیڈ اداکارہ ایشال فیاض سے دوسری شادی کر لی ہے

اور اس کی بنیاد سہیل وڑائچ کے ساتھ ان کے پروگرام ایک دن جیو کے ساتھ میں ہوئی گفتگو کو بنایا جا رہا تھا جس میں ان کی اہلیہ اور بیٹی ان کی دوسری شادی کے بارے میں مبہم اندار میں گفتگو کرتے ہیں


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>