میں دوسرے درجے کی کسی عورت کے ساتھ منسلک نہیں ہونا چاہتا
انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں دوسری شادی کی افواہیں ہمیشہ ہی چلی آرہی ہیں اور کسی شادی شدہ اسٹار یا ڈائریکٹر کی دوسری شادی کی بھنک بھی پڑ جائے تو مداح اور میڈیا دونوں پر ایسی بجلیاں گراتے ہیں کہ اچھے اچھے پناہ مانگنے پر مجبور ہوجاتے ہیں
مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے ڈائریکٹر اور رائٹر خلیل الرحمان قمر کیساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا اور آج کل یہ جانے مانے صاحب خبروں میں ہیں، شنید ہے کہ خلیل الرحمان نے ادکارہ ایشال فیاض سے بیاہ رچا لیا ہے
بحث کا آغاز ہوا چند روز قبل سوشل میڈیا کے ذریعے ،بس پھر کیا تھا، یہ خبر ساری شوبز کی دنیا میں پھیل گئی،یہاں تک کہ خود دونوں کو صفائی دینی پڑی۔
سوشل میڈیا پر ادکارہ ایشال نے تمام افواہوں کی نفی کردی،انہوں نے بتایا کہ
’’جیسی باتیں گردش کررہی ہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہے،میری کسی سے شادی نہیں ہوئی اور میں بہت ہی سنگل ہوں۔‘‘
ایک اور پوسٹ میں ایشال فیاض کا کہنا تھا کہ:
’’خلیل الرحمان قمر کیساتھ میرا وہی تعلق ہے جو ایک اداکار اور ہدایتکار کے درمیان ہونا چاہیئے،اس کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔‘‘
Reference various media reports nowadays with regard to false & shocking accusations of my alleged (so called) marriage with the hon’ble writer/director of recently released movie ‘Kaaf Kangna’ in which I played the lead role. I would like to strongly condemn such media gossips
— Eshal fayyaz (@eshal_fayyaz) January 12, 2020
spread by a few bunch of the insecure characters ,I literally respect Khalil Ul Rehman Qamar sb. with the bottom of my heart and offer my humble gratitude for his recognition of my talent and offered the lead role of his first movie which he wrote and directed himself
— Eshal fayyaz (@eshal_fayyaz) January 12, 2020
سوشل میڈیا صارفین کے رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ایشال نے کہا کہ:
کسی کے بارے میں معلومات کئے بغیر غلط خبریں پھیلانے کا کسی کو حق نہیں ہے،میں اپنی شادی کا سب کو خود بتادوں گی۔‘‘
I once again thanks to all my media fraternity and friends in the industry who believes in positive substance and encourages young talents to accelerate in the careers without facing any disrespectful attempts to disheart new comers and enjoy the cheap rumours & gossips.
— Eshal fayyaz (@eshal_fayyaz) January 12, 2020
ڈائریکٹر صاحب نے بھی زبان کھولی اور بتایا کہ دوسری شادی کی خبریں صرف پراپگینڈا ہے،ایک نیوز ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے خلیل الرحمان نے کہا کہ:
’’میں اپنی زندگی میں خوش اور پُرسکون ہوں۔‘‘
یہاں خلیل الرحمان قمر غصے پر قابو نہ رکھ پائے اور اخلاقیات کی حدیں بھی پار کر گئے،کہا:
’’برائے مہربانی میرا نام ایسی دوسرے درجے کی خواتین سے نہ جوڑا جائے۔،میراابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ میرے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہے۔‘‘
شوبز کی دنیا میں بھونچال کھڑا ہے،مداحوں کو تو بس یہی تجسس ہے کہ ایسا کیوں ہے، ایسے میں کچھ لوگ یہ بھی سوچ رہے ہیں کہ آخر ایسا ہوا بھی ہے یا نہیں۔!
Khota director, ….. dousre Darje ki Aurat, Abe Gadhae…?
2-takky ki orat "spotted”