میرے پاس تم ہو کی آخری قسط میں کیا ہونیوالا ہے؟

Mere Pass Tum Ho

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز بریک کرنے والے ڈارمے میرے پاس تم ہو کے فینز اس ہفتے ڈرامے کی آخری قسط نہیں دیکھ پائیں گے۔۔مداحوں کو اب اگلے ہفتے تک انتظار کرنا پڑے گا۔۔ ۔

جبکہ ڈارمے کا بے تابی سے انتظار کرنے والے ناظرین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اس کی آخری قسط کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے بڑے سنیماؤں میں دکھائی جائے گی۔۔۔

مداحوں پر ان منٹ نقوش چھوڑنے والےاس ڈارمے کی فائنل قسط کا دورانیہ دو گھنٹے ہے جو 25 جنوری کی شب 8 بجے نشر کی جائے گی۔۔

ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے آخری قسط سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ آخری سین لکھتے ہوئے وہ جذباتی ہوگئے تھے ۔۔اور وہ آبدیدہ ہوگئے تھے

دوسری جانب آخری قسط کے حوالے سےسوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔۔ڈرامے میں آگے کیا ہوگا؟لوگوں نے مختلف اندازے لگانا شروع کردئیے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کے خیال میں آخری قسط میں مہوش خودکشی کر لےگی اور پھردانش ہانیہ سے شادی کرلے گا۔ اور شائد شہوار کو کچھ ہو جائے گا۔کچھ کا کہنا ہے کہ ڈرامے کے اختتام میں دانش مر جائے گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>