زینب عباس کی "شہوار” کیساتھ تصویر پر لوگوں کا دلچسپ ردعمل

"شہوار” کے ساتھ تصویر، زینب عبّاس نے ٹویٹر پر ہلچل مچا دی

حال ہی میں مشہور سپورٹس جرنلسٹ اور پی ایس ایل پریزنٹر زینب عبّاس نے ایک تصویر ٹویٹر پر اپلوڈ کی ہے جس میں وہ مشہور اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ خوش گوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں

زینب نے تصویر کے ساتھ لکھا ہے

” آج کی تصویر شہوار کے ساتھ، وہ پی ایس ایل اور ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے گرینڈ فنالے کے لئے تیار ہیں”

یہ بھی پڑھیں:

ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری اقساط، سنیما گھروں میں ایڈوانس بکنگ

میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کا پرومو جاری

میرے پاس تم ہو کے بعد خلیل الرحمان قمر کی اگلی تخلیق کیا ہوگی؟

تصویر اپلوڈ ہوتے ہی لوگوں نے اس پر تبصرہ کرنا شروع کر دیا

ایک صارف نے لکھا
” یہ (شہوار) آپ کو ہی نا اڑا لے جائے”

ایک اور صارف کا کہنا تھا ” آپ مہوش کی جیسی لگ رہی ہیں”

ایک صارف نے تنبیہ کی "دھیان سے شہوار ایک دھوکہ ہے”

اور بھی لوگوں نے اپنے اپنے انداز میں تبصرے کئے

یاد رہے کہ عدنان صدیقی نے مشہور ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں شہوار کا کردار نبھایا ہے جس میں وہ اپنی بیوی کو چھوڑ کر ایک غریب شادی شدہ خاتون مہوش سے عشق لڑاتا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>