پاکستان آنے کی بڑی دیر کی خواہش تھی، آئندہ فیملی کو ساتھ لیکر آؤں گا

بھارتی اداکار گیپی گریوال پاکستان کے دیوانے ہوگئے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ یہاں آکر بہت اچھا لگانہ جانے کب سے پاکستان آنے کی خواہش تھی اب جاکر یہ تمنا پوری ہوئی ہےویسے بھی بابا جی کے بلاوے کے بغیران کے در پر کوئی نہیں آتا۔۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستان اکیلے نہیں آؤں گابیوی بچوں سمیت یہاں کا رخ کروں گا

یہ بھی پڑھیں : پنجابی فلموں کے معروف اداکار گپی گریوال کی پاکستان آمد

بھارتی اداکار ننکانہ صاحب گرودوارہ جنم استھان گئے ۔ انہوں نے ننکانہ صاحب میں موجود سکھ لوگوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے درمیان گھل مل گئے ۔مداح بھی گیپی گریوال کو اپنے درمیان دیکھ کر خوش ہوئے اور خوب سیلفیاں بھی بنائیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : فیصل آباد: بھارتی پنجابی اداکار گپی گریوال کی آبائی گاؤں منصوراں آمد

گیپی گریوال پنجابی گانوں میں اپنی منفرد شہرت رکھتے ہیں جبکہ ان کو اداکاری کے میدان میں شہرت مزاحیہ فلم کیری آن جٹا سے ملی جس میں انہوں نے اپنے کردار کو امر کر دیا۔گیپی گریوال سپنا ہی ہو گیا ایں اور بالی ووڈ کے گانے انگریزی بیٹ تے کو بے پناہ شہرت ملی ، اس گانے میں ہنی سنگھ نے بھی ان کا ساتھ دیا ۔
کچھ عرصہ قبل ان کی معروف فلم منجے بسترے بھی ریلیز ہوئی جس میں وہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جاتے ہیں، گیپی گریوال کی اس فلم نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>