انشااللہ حریم شاہ سے جلد ملاقات ہورہی ہے

مفتی عبدالقوی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہےکہ انشااللہ ان کی حریم شاہ سے جلد ملاقات ہورہی ہے

مفتی عبدالقوی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انشااللہ 15 سے 16 روز میں ان سے ملاقات ہورہی ہے اور ہم اسے دوپٹہ پہنا رہے ہیں ۔ میری ان کے سیکرٹری کے ذریعے بات ہوئی اور کہا کہ حسن وجمال سے لیکر آپکی ہر صلاحیت اللہ کی دی ہوئی ہے۔آپ ایسے مملکت کی بیٹی ہیں جو کلمے کے نام پر بنا ہے ۔ آپ سب کیلئے خوشخبری ہے کہ آئندہ ان کے حوالے سے مثبت خبریں آئیں گی منفی نہیں ۔

مفتی عبدالقوی نے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے ملاقات کا بھی تذکرہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری سے میں نے پوچھا کہ آپ نے مارا ہے یا مؤکلوں نے ؟ اس پر جوگی بابانے دلچسپ سوال پوچھا کہ آپکی حریم شاہ کے ساتھ جو تصویریں آئیں گی وہ دوپٹہ والی ہوں گی ؟ جس پر مفتی صاحب قہقہہ لگا کرہنس پڑے۔ شیخ رشید کا ذکرکرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ شیخ صاحب بہت جلدی گھبرا جاتے ہیں میرے حوالے سے دوسالوں سےباتیں ہورہی ہیں میں آج تک نہیں گھبرایا بلکہ مزید جوان ہورہا ہوں ۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >