طالبات کا احتجاج، خلیل الرحمن قمر کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا

Khalil U Rehman Qamar

طالبات نے خلیل الرحمن قمر کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبول ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے مصنف خلیل الرحمٰن قمر کا سیشن لاہور کے کینرڈ کالج میں رکھا تھا لیکن طالبات کے احتجاج پر سیشن کو منسوخ کردیا گیا۔

طالبات کے احتجاج کی وجہ خلیل الرحمان قمر کے خواتین سے متعلق خیالات تھے۔۔طالبات کے مطابق خواتین یونیورسٹی میں ایسے فرد کی میزبانی نہیں کی جاسکتی جو خواتین کے حوالے سے مخالفانہ خیالات رکھتا ہو۔

22 جنوری کو یہ تقریب صبح گیارہ سے 12 بجے تک ہونی تھی جس کا انتظام انسٹیٹوٹ سینٹر فار لرننگ اینڈ کلچرل ڈویلپمنٹ نے کیا اور اس میں ایک ڈائریکٹر کو بھی مدعو کیا گیا۔

Mere Pass Tum Ho

یاد رہے یونیورسٹی کے ایک فیکلٹی ممبر نے نام چھپانے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبات کے احتجاج پر اس ایونٹ کو منسوخ کیا گیا۔ فی الحال کینرڈ کالج کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ "میرے پاس تم ہو ” نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑدئیے مگر اس کے مصنف خلیل الرحمٰن قمر کو بھی متنازع بیانات کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

گزشتہ روز قبل خلیل الرحمٰن قمر نے مزید کہا تھا کہ ‘اگر خواتین برابری کی بات کرتی ہیں تو وہ بھی مل کر مردوں کا گینگ ریپ کرلیں، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ اسکے علاوہ انہوں نے میرا جسم میری مرضی کی علمبردار خواتین کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>