بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

Sejal Sharma

فلموں اور ڈراموں میں مسلسل ناکامی اور مالی مشکلات کی وجہ سے بھارتی اداکاروں میں خود کشی کا رجحان بڑھنے لگا۔ وشال پنجابی کے بعد بھارتی اداکارہ سیجل شرما نے بھی خود کشی کر لی

25 سالہ معروف بھارتی اداکارہ ڈپریشن کا شکار تھیں، پنکھے ساتھ لٹکتی ہوئی لاش ممبئی میں واقع فلیٹ سے ملی۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں موت کی وجہ خود کشی قرار دے دی

تفصیلات کے مطابق مطابق اداکارہ ڈپریشن کا شکار تھیں، جس کی وجہ اگست 2019 میں غیرمتوقع طور پر ان کے ڈرامے کا بند ہوجانا تھا۔

ٹی وی کی معروف اداکارہ سیجل شرما نے ‘دل تو ہیپی ہے جی’ سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، تاہم انہوں نے گزشتہ شب ممبئی کے میرا روڈ پر واقع اپنے فلیٹ میں خودکشی کرلی۔

واقعے کے وقت اداکارہ کے 2 دوست اُن کے فلیٹ میں ہی موجود تھے جنہوں نے علی الصبح 4 بجے لاش پنکھے سے جھولتی دیکھی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس کو اطلاع دی۔

اسپتال میں وہ جانبر نہ ہوسکیں اور چل بسیں، پولیس کے مطابق سیجل کے گھر سے ایک نوٹ بھی برآمد ہوا ہے جس میں انہوں نے خودکشی کی وجہ ذاتی بتائی ہے۔

ابتدائی طور پر پولیس نے سیجل شرما کی موت کو حادثاتی موت قرار دے دیا ہے تاہم اس معاملے پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سیجل نے کئی بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ ٹی وی اشتہارات میں کام کیا، وہ ٹی وی پر آنے سے قبل اشتہارات کی دنیا کا معروف چہرہ تھیں۔ سیجل شرما کی موت پر ساتھی اداکاروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>