میرےپاس تم ہو کے اختتام پر اے آروائی کے مالک سلمان اقبال کا ردعمل

Salman Iqbal Mere Pass Tum Ho

معروف ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے اختتام اور دانش کی موت پر اے آروائی کے سربراہ سلمان اقبال کا ردعمل بھی سامنے آگیا

اے آر وائے کے مالک سلمان اقبال نے ڈرامے کی آخری قسط کے بعد ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آخر ی دفعہ میں نے کسی ڈرامے کی آخری قسط کے بارے میں سنا تھا تو وہ گیم آف تھرونز کی تھی اور اب میں نے میرے پاس تم ہو کی آخر ی قسط کا سنا ہے ، مجھے بہت زیادہ فخر محسوس ہور ہاہے کہ ہماری انڈسٹری جس مقام پر پہنچ گئی ہے ، مجھے ٹی وی کی ہسٹری بنانے اور اس کا حصہ ہونے پر بہت فخر ہے ۔

سلمان اقبال نے اپنے پیغام کے آخر میں ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی اور ڈائریکٹر ندیم بیگ کو بھی ٹیگ کیا ۔

واضح رہے کہ ڈرامے میرے پاس تم ہو کی آخری قسط میں دانش کا انتقال ہوجاتا ہے جس کے بعد ٹویٹر پر میمز کا طوفان امڈ آیاہے اور ہر کوئی اسی پر بات کرتا دکھائی دے رہا ہے ۔ دانش کی موت پر سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کے لطیفے اور مزاحیہ پوسٹس شئیر کرتے دکھائی دیتے ہیں


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>