کیااداکارہ نور نے عون چوہدری سے دوبارہ شادی کا فیصلہ کرلیا؟

Noor Bushra Bibi

کیااداکارہ نور نے اپنے سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی کا فیصلہ کرلیا؟

یہ انکشاف پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں کیا۔ ۔انہوں نے لکھا کہ تم آگئے ہو نور آگیا ہے۔۔ نور بہن نے عون بھاٹی سے بیٹی کی خاطر دوبارہ شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عظیم عورت، قدر مزید بڑھ گئی اور عون بھائی کو تو جانتے ہی ہوں گے آپ۔۔۔۔

عامر لیاقت حسین نے اپنی اس ٹوئٹ کیساتھ نور اور عون چویدری کی ایک تصویر بھی شیئرکی۔۔

Noor Actress

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس شادی کے پیچھے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ہاتھ ہے کیونکہ اداکارہ سے عون چوہدری کی بیٹی فاطمہ بھی ہے۔ ممکن ہے کہ دونوں نے شادی کا فیصلہ بیٹی کا مستقبل محفوظ کرنے کیلئے کیا ہو۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نور نے سابق شوہر عون چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا ہیرو قرار دیا تھا۔اس پوسٹ نے ان کے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا تھا کہ کیا وہ عون سے دوبارہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ؟یا شادی کر چکی ہیں؟

View this post on Instagram

My Hero😍😘🥰

A post shared by Noor (@realnoorbukhari) on

عون چوہدری کی شیئر کردہ تصویر پر نور بخاری کی بہن فاریہ بخاری نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ماشاءاللہ، اللہ نظر بد سے محفوظ رکھے

اداکارہ نور نے پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی شخص سے کی تھی جب کہ دوسری شادی معروف فلم ڈائریکٹر اور پرڈیوسر فاروق مینگل سے کی۔ اس کے بعد ادکارہ نے عون چوہدری سے شادی کی تھی جو کہ عمران خان کے ذاتی سیکرٹری تھے۔

2015 میں اداکارہ نور نے ادکار ولی حامد خان سے شادی کی مگر یہ شادی بھی زیادہ دیر نہ چل ہائی اور 2017 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>