‘فلم زندگی تماشاکی ریلیز کیلئے میری لاش پر سے گذرنا ہوگا’

نعت خواں کی تضحیک کی گئی ہے.فلم زندگی تماشہ ریلیز کرنے کیلئے میری لاش سے گزرنا ہوگا.خادم رضوی

تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی نے لبیک بیت المقدس و کشمیر مارچ کے عنوان سے منعقدہ ریلی سے خطاب کیا.اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشہ ہے کو ریلیز کرنے کئلئے انکی لاش سے گزرنا ہوگا.یہ لوگ ہمیں سکھاتے ہیں کہ دین کیا ہے ؟ اسلام کا مذاق اڑانے اور نعت خوانوں کی تضحیک کی اجازت نہیں دیں گے ،پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے ،فلم کے پروڈیوسر سے لیکر کاسٹ کرنیوالوں تک سب سن لیں بڑی فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں ،اب صرف دین کی بات ہوگی ۔ جسکو سکھوں سے پیار ہے وہ امرتسر جاکر انکے تلوے چاٹے ۔

یہاں یہ بھی واضح کردیا جائے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس فلم کی نمائش روکنے کئلئے درخواست بھی دائر کی گئی ہے.درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس عمر فاروق نے استفسار کیا کہ جب فلم نہیں دیکھی تو اسکی تشہیر نہ کریں.وکیل صفائی نے بتایا کہ فلم کے پرومو میں نعت خواں کا مذاق اڑایا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں : حکومت پنجاب نے سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشا کی ریلیز روک دی

واضح رہے کہ  پاکستانی فلم ساز سرمد سلطان کھوسٹ کی  بنائی جانے والی فلم ’’زندگی تماشا‘‘24جنوری  کوریلیز  کی جا  رہی تھی تا ہم پنجاب حکومت نے اسکی ریلیز 3 فروری تک روک دی تھی اور اسکی ریویو کمیٹی کے ممبران میں تحریک لبیک کا رکن بھی شامل تھا۔
جبکہ اس فلم کی ریلیزسےقبل ہی سرمد کھوسٹ نے  صدر مملکت، وزیر اعظم، چیف جسٹس، آرمی چیف اور معاون خصوصی برائے اطلاعات کو ایک کھلا خط لکھا تھا جس میں فلم کی ریلیزپر اپنی زندگی کو لاحق خطرات کے حوالے سے آگاہ کیا تھا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >