بلو نی تیرا لال گھگھرا فیم سہارا یوکے بینڈ پاکستان سے متعلق اپنا تجربہ شئیر کرتے ہوئے

سہارا یوکے بینڈ کے ساتھ خصوصی انٹرویو۔۔ سہارا یوکے بینڈ نے مشہور گانا "بلونی تیرا لال گھگھرا” گایا تھا۔۔ اپنے انٹرویو میں سہارا یوکے بینڈ میں پاکستان سے متعلق اپنے تاثرات بتادئیے

سہارا یوکے بینڈ کا کہنا تھا کہ ہمارا تعلق یوکے سے ہے اور ہم یہیں پیدا ہوئے، پلے بڑھے ۔ہم پیچھے سے ڈسکہ سیالکوٹ سے ہیں۔ہمارا گاؤں پاڈیوال ہے۔ تقسیم ہند سے پہلے ہم وہاں رہتے تھے۔

پاکستان کے دورے کا اپنا تجربہ بتاتے ہوئے سہارا یوکے بیند نے کہا کہ جب ہم وہاں گئے تو سارا گاؤں ہمارے استقبال کیلئے آگیا ، ہمیں بہت پیار ملا۔ گاؤں والے بتاتے رہے کہ تمہارا گھر یہ ہے، تمہارا گھر وہ ہے۔ پورا گاؤں آپکا ہے جہاں آپ نے جانا ہے جائیں۔

سہارا یوکے بینڈ نے مزید کہا ہمیں 10، 12 سال ہوگئے ہیں پاکستان جاتے ہوئے، جب کوئی نہیں جاتا تھا تو ہم جاتے تھے۔ میرے پاکستانی دوست کہتے تھے کہ پاکستان نہ جاؤ، وہاں حالات ٹھیک نہیں ہیں لیکن ہمیں 12 سال ہوگئے ہیں ہمیں کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہوا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میرے دو گانے پاکستانی فلم "پرچی” اور "ہیر مانجھا” میں بہت مقبول ہوئے۔ہم نے اکشے کمار کی فلم میں "بلونی تیرا لال گھگھرا گایا” جو بہت مقبول ہوا۔

سہارا یوکے بینڈ کے ممبران نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں کوئی سندھو، چیمہ، چٹھہ مل ہی جاتا تھا یعنی ہمیں ہمارے رشتہ دار مل جاتے تھے۔ واضح رہے کہ سندھ، چیمہ، چٹھہ "جٹ” ذات کی سب کاسٹ ہیں اور سکھ برادری کی اکثریت "جٹ” ہے ۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>