عہد وفا کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟صارفین کے لیک تصویر پراندازے
پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟مداحوں نے پیشگوئیاں کرنا شروع کردیں۔
آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والے ڈرامے کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہےجس میں ڈرامے کےکردار شاہزین اور شہریار اسپتال میں اداس بیٹھے ہوئے ہیں۔اس تصویر سے مداحوں نے ڈرامے کی اگلی قسط کے بارے میں اندازے لگانا شروع کردئیے ہیں۔
شہری علی حسن نے لکھا کہ ڈرامے کی آخری قسط میں سعد مرجائے گا
Saad mar jaye ga maybe 🙄
— Ali Hassan (@Ali_hassan_120) February 2, 2020
فواد خان نامی صارف نے لکھا کہ دھماکے میں ممکن ہے کہ سعد زخمی ہوا ہو اور اُس کے دوست سعد کی عیادت کے لیے اسپتال آئے ہوں۔
Bomb blast in very last second of episode… may be saad got injured and friends have came to cmh to see him….
— Fawad Khan (@Engr_Fawad_khan) February 2, 2020
ایک صارف نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ڈرامہ کا مرکزی کردار آخری قسط میں مر جائے کیوں کہ یہ ڈرامہ خلیل الرحمان قمر صاحب نے نہیں لکھا
4 دوستوں کی زندگی پر بننے والا یہ ڈراما پہلی قسط سے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔۔۔اس ڈرامے کے چرچے زبان زد عام ہیں۔۔ تقریباً ہر عمر کے افراد اس ڈرامے کو بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں لیکن ڈرامہ دیکھنے والوں کی بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے
شہریار کو بھی کھچا ہو سکتا ہے