وفات پانے والی اداکارہ نگہت بٹ کے مالی حالت کے بارے میں خبروں میں صداقت نہیں

وفات پانے والی اداکارہ نگہت بٹ کے مالی حالت کے بارے میں خبروں میں صداقت نہیں

زرائع کے مطابق میڈیا میں اداکارہ کی کسمپرسی میں وفات کی خبر پر حکومتی عہدیدارنے اداکارہ کے رشتہ داروں سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ اداکارہ نگہت بٹ کے مالی حالات کے بارے میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، اور یہ کہ اداکارہ کی دو بیٹیاں خوش حال زندگی بسر کر رہی ہیں

یاد رہے کہ گزشتہ روز میڈیا میں یہ خبر چلی تھی کہ اداکارہ نگہت بٹ کسمپرسی کی زندگی گزار کر دنیا سے رخصت ہوئیں یہاں تک کہ  انکے گھر کا دو سال کا کرایہ تک نہ دیا جا سکا۔

اداکارہ نگہت بٹ کا انتقال گزشتہ روز ہوا تھا،وہ بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی متعدد بیماریوں میں مبتلا تھیں اور ان کی ذہنی صحت بھی متاثر ہوئی تھی۔

نگہت بٹ اپنے وقت کی نامور اداکارہ تھیں جنہوں نے خواھش ، پیاس ، لنڈا بازار اور وارث جیسے کئی یادگار ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

اداکارہ کے  ساتھی اداکاروں نے ان کے وفات پعر دلی دکھ کا اظہار کیا ۔ ان کی تدفین  ماڈل ٹاوں ای بلاک میں کی گئی

 


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>