مشہور اداکارہ مہوش حیات بچوں کو زیادتی  کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی حامی

مشہور اداکارہ مہوش حیات بچوں کو زیادتی  کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی حامی

 

تمغہ حیات یافتہ  پاکستان کی نامور اداکارہ نے ہر بار کی طرح اس بار بھی سوشل میڈیا پر کیا اپنے خیالات کا اظہار۔۔
ٹویٹ میں عجیب بات ہے جب ان بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات کی اطلاع ملتی ہے ، ہم سب ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جب حکومت متفق ہے تو ہم سب نے  "انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں” کے نام پر بھاگنا شروع کردیا۔ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ معاشرے میں اس بگاڑ کو روکنے کے لئے ہمیں مضبوط عزم کی ضرورت ہے! مہوش حیات نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں ہینگ چائلڈ ریپسٹ کا ہیش ٹیگ بھی لگایا۔

آرٹسٹ اور سماجی کارکن ، شہزل ملک نے مہوش حیات کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ  سزائے موت کی مذمت کرنا عجیب نہیں، سزائے موت کو قانونی حیثیت دینے کا مطلب یہ ہے  دیگر مجرم یہ جانتے ہونگے کہ یہ سزا تو صرف بچوں سے ریپ کے مجرموں کیلئے ہیں ،جس سے مجرم متاثرین پر خاموش رہنے کے لئے دباؤ ڈالیں گے، کیونکہ اس طرح کے  جرائم  اکثریت ایسے لوگ کرتے ہیں جو آپ کو پہلے سے جانتے ہیں۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بچوں سے ریپ کرنے والے مجرموں کو سر عام سزا موت دینے کی قرارداد منظور ہوئی تھی، جس کی پیپلز پارٹی نے مخالفت کی تھی۔۔  فواد چوہدری اور شیریں مزاری کے بعد وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے بھی مخالفت کرتے ہوئے  کہا سرعام پھانسی اسلامی تعلیمات،آئین کےمنافی ہے،سپریم کورٹ سرعام پھانسی کوانیس سو چورانوے میں غیرآئینی قراردےچکی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>