دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے خلاف تمام مقدمات واپس ،فلم کب ریلیز ہوگی؟
بلال لاشاری کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ جو اعلان ہونے کے بعد پہلے روز سے ہی تنازعات اورمقدمات کا شکار ہے کو بالاخر ان سے نجات مل گئی۔پروڈیوسر سروربھٹی نے فلم کے خلاف تمام مقدمات واپس لے لئے ہیں ۔
2013 میں بلال لاشاری نے اعلان کیا کہ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے تاریخی کردار مولا جٹ پر دوبارہ فلم بنائیں گے جس پر اصل فلم کے پروڈیوسر سرور بھٹی نے کاپی رائٹس کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ میں انکے خلاف کیس کروں گا،جس کے بعد مقدمات اور تنازعات کا ایک طویل سلسلہ شروع ہوا اور یہ فلم ابھی تک ریلیز نہ ہوسکی بلکہ مسلسل التوا کا شکاررہی۔ فلم کی کاسٹ میں نامور اداکار فواد خان، حمزہ علی عباسی ، حمائمہ ملک اور ماہرہ خان شامل ہیں جبکہ اس کے ٹریلر کو بھی سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی ملی تھی
تاہم اب شوبز حلقوں میں یہ چہ میگوئیاں سننے میں آرہی ہیں کہ اس سال عیدالفطر پر یہ فلم ریلیز ہوگی کیونکہ پروڈیوسر سرور بھٹی نے فلم کے خلاف کئے گئے تمام مقدمات واپس لے لئے ہیں ۔انکی تصدیق دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی پروڈیوسرعمارہ حکمت نے اپنی ٹویٹ میں کی۔
#BREAKING: All Legal Cases Against #TheLegendOfMaulaJatt Withdrawn By Original Producer Of #MaulaJatt@TheMahiraKhan @iamhamzaabbasi @AmmaraHikmat @_fawadakhan_ https://t.co/iz0Ww1Mlhc
— Entertainment Pakistan (@epkdaily) February 8, 2020
جبکہ دوسری طرف پروڈیوسر سروربھٹی کا اس معاملے پر جب مؤقف لیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ کہ بلال لاشاری اور عمارہ حکمت میرے بچوں کی طرح ہیں انہیں کسی نے غلط گائیڈ کیا ہےلیکن میں اب ان تمام باتوں کو پیچھے چھوڑتا ہوں اور وہ جب چاہیں اس فلم کو ریلیز کرسکتے ہیں ،میں انکی حمایت کروں گا۔
فلم رکوانے کا مقصد صرف یہی تھا کہ اس لعنتی اور دو نمبر پروڈیوسر سرور بھٹی کو کچھ حصہ ملے۔ حصہ مل گیا ہو گا۔ اب سب سارے کیس واپس لے لیے ہیں۔ حکمرانوں کی طرح عوام بھی کرپٹ۔
پاکستان کو کاٹ کھانے کے لیے کوئی نہ کوئی حرام زادہ تیار رہتا ہے