حمزہ علی عباسی کے بعد اداکار فیروز خان بھی روحانیت کے سفر پر چل پڑے

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے نا مور اور کامیاب اداکار فیروز خان نے اچانک اپنا انسٹاگرام سے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرکے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سماجی را بطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر فیروز خان کی اہلیہ علیزے فیروز نے اپنے انسٹاگرام سے ایک پیغام کے ذریعے یہ خبر سب تک پہنچائی کہ فیروز خان نے روحانیت کا سفر اختیار کر لیا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیا ہے۔

 


مزید یہ کہ ان کی اہلیہ کی جانب سے دی گئی خبر کے بعد فیروز خان کے دنیا بھر میں مو جود مدا حو ں میں چہہ مگوئیاں شروع ہوگئیں ہے کہ کیا فیروز خان مستقبل میں شو بز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیں  گے؟

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر فیروز خان کی نامور عالم دین مولانا طارق جمیل کے ساتھ چند تصویریں کا فی وائر ل ہو رہی ہیں۔


واضح رہے کہ فیروز خان بہت ہی معروف اداکارہ حمیمہ ملک کے بھائی ہیں اور ڈرامہ ’خانی‘ سے ایسی شہرت پائی کہ جو آج تک کسی کو نہیں مل سکی تھی۔

 فیروز خان ابھی بھی ایک نجی ٹی و ی کے ڈرامہ ’عشقیہ‘ جو آن ائیر ہو رہا ہے اس میں اداکاری کرتے نظر آ رہے ہیں جبکہ اس سال عیدالفطر میں ان کی فلم  ’ٹچ بٹن‘ بھی ریلیز ہونے والی ہے۔ جس میں ان کے ہمراہ مرکزی کرداروں میں نامور ایکٹروماڈل ایمان علی، سنگرو ایکٹرفرحان سعید اور سونیا خان جلوہ گر ہو رہے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >