اداکارہ ایمان علی کونسی خطرناک بیماری سے لڑرہی ہیں؟ دیکھئے ویڈیو پیغام

اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے اپنی بیماری کے حوالے پھر سے خاموشی توڑتے ہوئے اپنے جاری ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ کس طرح اس جان لیوا مرض سے لڑ رہی ہیں۔

ایمان علی نے اس حوالے سے انسٹا گرام پر پوسٹ اپنی ایک ویڈیو میں بیماری کے حوالے سے کہہ رہی ہے کہ کس طرح سے وہ اتنے مشکل وقت سے گزرہی ہیں۔

اداکارہ کا آپ اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا بے حد افسوس ہے کہ کسی نے بھی میری اس جدوجہد کی حوصلہ افزائی نہیں کی کیونکہ میں بیمار ہونے کے باوجود کام کرتی رہی اور اسی دوران میں نے اپنی ازدواجی زندگی کے سفر کا آغاز بھی کیا۔

یاد رہے کہ اداکارہ ایمان علی نے گذشتہ سال اپنے انسٹاگرام پر ایک پیغام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک ملٹی پل اسکلورسز نامی بیماری یسی بیماری جس میں دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے حصے سخت ہوکر رسولی، اعصابی کمزوری اور دیگر کمزوریوں کا باعث بنتے ہیں میں مبتلا ہیں۔ ویڈیو پیغام میں انکا کہنا تھا کہ 2006 میں وہ اپنے کیرئیر کے عروج پر تھیں اور ہر میگزین کے سرورق پر انکی ہی تصویر ہوتی تھی۔

ایسے میں ہدایتکار شعیب منصور نے انہیں اپنی فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی۔ جبکہ انہی دنوں انکی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہوں نے کچھ ٹیسٹ کروائے جن میں اس جان لیوا بیماری کی نشاندہی ہوئی ۔ اس بیماری کے خلاف مزاحمت کرنا میرے لیے بہت بڑا چیلنج تھا۔ کیونکہ عام آدمی اس بہیت ہی خطرناک بیماری کی سنگینی کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔

ایمان علی نے کہا کہ لوگ سوچ بھی نہیں سکتے کہ اس بیماری کے ساتھ زندگی گزارنا کتنا مشکل کام ہے۔ اکثر سکرپٹ پڑھتے ہوئے آنکھوں کے آگے کالا اندھیرا آنا شروع ہو جاتا ہے یہاں تک کہ 8 گھنٹے سونے کے بعد بھی تھکن نہیں جاتی اور ہمیشہ ڈر لگا رہتاہے کہ اگلا دن کیسا ہو گا۔۔

انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بیماری کی صورت میں فورا اپنے متعلقہ ڈاکٹر رابطہ کریں۔ یاد رہے کہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ٹچ بٹن میں اداکارہ ایمان علی، فرحان سعید کے ہمراہ مرکزی کردار کر رہی ہیں۔ جسکا ٹیزر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 

    • Es ka test kahan se hota hai??
      Mera bhai ko bht arsa sy kamar me drd ka masla hai..elaj bhe bht krwaya lkn theek ni huwa…yeh post parh k soch raha tha kahin yeh wali bemari tou ni..es k elaj aur doctor k baray me agr koi malumat dy skti ho tou mehrubani hogi..


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >