سابق گلوکارہ رابی پیرازادہ کے خلاف مگرمچھ اور سانپ پالنے کے کیس کا فیصلہ ہوگیا

لاہور: سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کو مگرمچھ اور سانپ پالنے کے کیس میں بری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدامی عدالت نے رابی پیرزادہ کو مگرمچھ اور سانپ پالنے کے کیس میں بری کردیا مقامی عدالت کے جج حارث صدیقی نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رابی پیرزادہ کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے، محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی پہلے شروع کی سرچ وارنٹ بعد میں لیے۔

وکیل نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات کا یہ عمل قانون کی خلاف ورزی ہے، وائلڈ لائف نے ذاتی عناد کی بناء پر رابی پیرزادہ کو مقدمے میں ملوث کیا لۃذا عدالت رابی پیرزادہ کو بری کرنے کا حکم دے۔

دوسری جانب محکمہ جنگلی حیات کا موقف تھا کہ رابی پیرزادہ نے غیرقانونی طور پر خطرناک جانور پال رکھے تھے۔

مقامی عدالت کے جج حارث صدیقی نے وائلد لائف حکام اور درخواست گزار کے وکیل کے موقف سننے کے بعد رابی پیرزادہ کو مگرمچھ اور سانپ پالنے کے کیس میں بری کردیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>