پاکستان میں سفر کر کے ایسا لگا جیسے کینیڈا میں ہوں ، گِپی گریوال

بہترین سڑکیں، آبادیوں سے الگ موٹرویز اور وہاں بھی شاندار انتظامات، پاکستان نے اپنا کلچر سنبھال کے رکھا ہے

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکار و گلوکار گپی گریوال پاکستان کے دورہ کے بعد پاکستان کے معترف ہو گئے

بھارت کے پنجابی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں گپی گریوال کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان جا کر ایسا لگا جیسے کینیڈا میں ہوں

اپنے دورے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں دورہ کے دوران اپنے گاؤں گیا مجھے صرف وہاں کچی سڑکیں ملیں
اس کے علاوہ میں لاہور اسلام آباد اور ننکانہ گیا وہاں تو بات ہی اور تھی

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی موٹرویز بہت زبردست ہیں، ٹریفک روانی سے چلتی ہے کوئی آبادی یا گاؤں نہیں ہے اور ریسٹ ایریاز الگ سے بنے ہیں گاڑیاں موٹروے سے نیچے اترتی ہیں اور وہا آپ کو سب سہولیات ایک ہی جگہ ملتی ہے

لاہور کے بارے میں بات کرتے ہوئے گپی کا کہنا تھا کا کہ لاہور کی فوڈ سٹریٹ بہت زبردست ہے، پرانی حویلیوں کو ہوٹلز میں بدلا ہوا ہے اور وہاں چھت پر بیٹھ کر کھانا کھانا ایک بہترین تجربہ تھا کیونکہ وہاں ایک طرف بادشاہی مسجد تھی ایک قلعہ تھا اور ساتھ ہی مہاراجہ رنجیت سنگھ کا گوردوارا تھا۔

مکمل انٹرویو

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >