اداکار عمر شریف کی بیٹی کی موت کیسے ہوئی؟ وجہ سامنےآگئی

اداکار عمر شریف کی بیٹی کی موت کیسے ہوئی؟ وجہ سامنےآگئی

اداکار عمر شریف کی بیٹی حرا عمر گردے کی پیوندکاری ٹھیک نہ ہونے کے باعث انتقال کر گئیں۔حرا عمر نے چند ہفتے قبل آزاد کشمیر کے ایک نجی کلینک سے گردوں کی پیوندکاری کروائی تھی۔

گردے کی پیوندکاری کے بعد حرا کی طبیعت مزید بگڑگئی۔گردے کی پیوندکاری کیلئے ڈاکٹروں کو 34 لاکھ روپےدئے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ حرا عمر کا دو ہفتے قبل بدنام زمانہ ڈاکٹر فواد ممتاز کی جانب سے آزاد کشمیر میں غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا لیکن جو کامیاب نہ ہوسکا،حالت بگڑنے انہیں لاہور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال لایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکی،7 برس سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا حرا عمر دونوں گردے ناکارہ ہونے پر گزشتہ تین سال سے ڈائلیسز کروا رہی تھی۔

اہل خانہ کے مطابق حرا تین ہفتے تک آزاد کشمیر کے ایک نجی کلینک میں زیر علاج رہیں، حرا کی طبیعت بہتر نہ ہونے پر 5 روز قبل لاہور کے پرائیویٹ اسپتال لایا گیا تھا۔

حرا کے بھائی جواد عمر نے ڈاکٹر فواد ممتاز کے خلاف ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو درخواست دے دی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی بہن 2017 سے ڈائیلاسسز کروا رہی تھی۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی ایجنٹ کے ذریعے ہم ڈاکٹر فواد ممتاز تک پہنچے اور اُن ہی کی غفلت سے حرا کا انتقال ہوا ہے۔

اُدھر لاہور کے جس نجی اسپتال میں حرا عمر کو لایا گیا تھا، وہاں کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حرا عمر کو جب اسپتال لایا گیا، تب ہی ان کی حالت تشویشناک تھی۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>