بھارتی اداکار شتروگھن سنہا لاہور میں کیا کررہے ہیں؟

شترو گھن سنہا اور ریما لاہور میں؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شتروگھن سنہا ایک شادی کی تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس پلوامہ حملے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات نہایت کشیدہ ہیں یہاں تک کہ بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی بھی لگادی ہے۔ تاہم اس صورتحال میں بالی ووڈ اداکار اور سیاستدان شتروگھن سہنا کا پاکستان کے شہر لاہور میں موجود ہونا تعجب کی بات ہے۔

اداکار شتروگھن سنہا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گزشتہ روز لاہور میں ایک شادی کی تقریب میں موجود ہیں۔ اسی تقریب میں فلمسٹار ریما خان بھی موجود ہیں۔ ویڈیو میں دونوں کو ایک ساتھ فوٹو سیشن کراتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھارتی اداکار کو پاکستان میں دیکھ کر حیرانی اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں،

صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں

ایک صارف کا کہنا تھا شتروگھن سنہا کو پاکستان میں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔ کچھ لوگ تو یہ ماننے کے لیے ہی تیار نہیں ہیں کہ یہ شتروگھن سنہا ہیں جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ شتروگھن سنہا کی ماسٹر کاپی ہیں۔

دوسری طرف بعض سوشل میڈیا صارفین نے ازرہ تفنن تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاش یہ ویڈیو مودی نہ دیکھ لے۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >