گلوکارہ صنم ماروی کے حق میں خلع کی ڈگری جارى

معروف لوک گلوکارہ صنم ماروی کے حق میں خلع کی ڈگری جارى

صنم ماروی کی شوہر حامد علی سے علیحدگی ہوگئی لاہور کے فیملی کورٹ نے معروف اداکارہ کو خلع کی ڈگری جاری کردی۔

صنم ماروی نے اپنے خاوند حامد علی سے خلع کا دعوای دائر لاہور کی فیملی کورٹ میں دائر کررکھا تھا۔جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ خاوند تشدد کرتا ہے اس کے ساتھ اب رہنا نہیں چاہتی۔

صنم ماروی کا موقف تھا کہ دونوں کی شادی مکمل اسلامی روایات کے مطابق ہوئی اور انکے تین بچے بھی ہیں۔ جن کی وجہ سے گلوکارہ شوہر کا تشدد برداشت کرتی ہیں۔مگر اب وہ مزید شوہر کا تشدد اور نازیبا زبان برداشت نہیں کر سکتیں، اس لیے عدالت ان کو خلع کی ڈگری جاری کرے۔

جس پر عدالت نے آج معروف اداکارہ کی درخواست پر ڈگری جاری کردی۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>