فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کب ریلیز ہوگی؟ اعلان ہوگیا

فلم ” دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کی ریلیز میں حائل رکاوٹیں ختم، فلم اسی سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

The Legend of Maula Jutt

تفصیلات کے مطابق سال کی سب سے بڑی پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز کا اعلان کردیاگیا۔فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار فواد خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو خوشخبری دی کہ فلم رواں برس عید الفطر پر ریلیز ہوگی

دوسری جانب فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے بھی تصدیق کردی

واضح رہے کہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اپنے اعلان کے بعد سے ہی مسلسل تنازعات کا شکار تھی۔ فلم کی کاسٹ میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اورحمائمہ ملک شامل تھے۔

یاد رہے 1979 میں ریلیز ہونے والی پاکستان کی تاریخ کی سپر ہٹ فلم مولا جٹ کے پروڈیوسر اور باہو فلمز کارپوریشن کے سی ای او سرور بھٹی کی جانب سے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ہدایت کار اور پروڈیوسر پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا دعوی دائر کیا گیا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ نئی فلم بنانے کے لیے ان سے اجازت نہیں لی گئی ۔ جس کی وجہ سے یہ فلم گزشتہ دو برسوں سے قانونی تنازعات کا شکار تھی۔

اوریجنل فلم مولاجٹ کے پروڈیوسر سرور بھٹی کی جانب سے ان کی فلم کے خلاف تمام قانونی کیسز واپس لے لیے گئے تھے اور وہ غیر مشروط طور پر کیسز سے دستبردار ہوگئے ہیں۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>