بھائی آ رہا ہے۔۔۔تیار ہو؟پی ایس ایل کا گانا میں بناؤں گا،علی ظفر کا مداحوں کیلئے پیغام

علی ظفر نے پی ایس ایل کیلئے نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان کردیا


پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کے آفیشل ترانے پر عوام کی شدید تنقید اور سیزن 2 کیلئے گائے علی ظفر کے گانے کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے صارفین نے مس یو علی ظفر کی لاکھوں پوسٹ کردیں، جس پر اے آر وائے کے خصوصی پروگرام میں اینکر وسیم بادامی نے علی ظفر سے درخواست کی کہ آپ کے لاکھوں سننے والے اور پاکستانی چاہتے ہیں کہ آپ پی ایس ایل کیلئے گانا گائیں، وسیم بادامی نے اس پر عوامی سروے بھی کروایا جس کے بعد گلوکار علی ظفر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کہ جس میں میوزک کے بعد علی ظفر نے پیغام دیا کہ آپ کا بھائی آرہا ہے، اس گانے کی تیاری کا عمل جاری ہے اور کہا جارہا ہے کہ چند روز میں یہ سامنے آجائے گا.
یاد رہے کہ گلوکار علی عظمت نے پی ایس ایل 5 کے آفیشل گانے پر عوامی تنقید کا سارا الزام علی ظفر پر ڈال دیا کہ ایک گلوکار نے بلاگرز کو پیسے دے کر گانے پر تنقید کروائی، جس کے جواب میں علی ظفر نے کہا کہ ہر چیز کا الزام میرے سر ڈال دیں مجھے کوئی اعتراض نہیں


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>