پی ایس ایل سیزن فائیو:علی ظفر کے گا نا بنانے کے اعلان پر عاصم اظہر کا ردعمل سامنے آگیا

رواں سال میں پی ایس ایل سیزن فائیو کے لیے ریلیز کیا گیا گانا شائقین میں مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب نہ رہ سکا۔ علی ظفر کے سیزن ٹو کے بعد فائیو کے لیے نغمہ ریلیز کرنے کے اعلان پر گلوکار عاصم ا ظہر نے  مثبت ردعمل کا اظہار کر دیا۔


گزشتہ روز علی ظفر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پی ایس ایل کے سیزن5 کے لیے نیا گانا بنانے کا عندیہ دیا جس پر عاصم اظہر سے سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ کیا علی ظفر کا نئے گانے کا اعلان آپ کے لئے نا
خوشگوار ہے؟ جس کے جواب میں عاصم اظہر نے کہا کہ وہ علی ظفر کے  اس فیصلے کے ساتھ ہیں جبکہ وہ ان کی بہت عزت بھی کرتے ہیں کیونکہ وہ ان کے سینئر ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا  پیغام میں عاصم اظہر نے مزید کہا کہ ہمارا یہی مسئلہ ہے کہ ہم آپس میں ہی بٹے ہوئے ہیں جبکہ ہمیں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

دوسری جانب گلوکار عاصم اظہر کے ردعمل پر اداکار فہد مصطفیٰ اور فیصل قریشی نے عاصم اظہر کے علی ظفر کے پی ایس ایل کے نئے گانے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرنے پر مثبت جواب کی تعریف کی ہے۔ جو کہ قابل ستائش ہے۔


خیال  رہے کہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے پی ایس ایل سیزن 5 کے لئے اپنے گانے کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا ہے۔ ٹیزر میں علی ظفر کو ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>