کراچی ائیر پورٹ کے بیت الخلاء کا مرمتی کام کروانے پر مہوش حیات حکام کی شکر گزار

کراچی ائیر پورٹ کے بیت الخلاء کی حالت زار پر مہوش حیات کی شکایت پر حکومت نے نوٹس لیتے ہوئےمرمتی کام شروع کروا دیا۔ جسے دیکھ کر مہوش حیات کا حکومت سے اظہارِ تشکر۔


تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات کا اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کراچی کے بیت الخلاء کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ "آج میں کراچی ائیرپورٹ آئی تھی جہاں مرد اور خواتین کے بیت الخلاء میں مرمتی کام جاری تھا۔بیرونِ ملک سے آنے والوں کے لیے ملک کا ائیرپورٹ ہی سب سے پہلا تاثُر دیتا ہے جسے اچھا ہی ہونا چاہیے”

بعدازاں اداکارہ کا متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں حکام کی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میری شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے کراچی ائیر پورٹ کے بیت الخلا کی تزئین و آرائش اور مرمت کا کام شروع کروایا۔

خیال رہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے چند ہفتے قبل کراچی کے ایئر پورٹ کے بیت الخلا میں بے جا گندگی اور لال بیگ کو دیکھ کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹویٹر اکاؤنٹ میں کہا تھا کہ بدقسمتی سے میں نے کراچی ایئرپورٹ پر خواتین کا واش روم استعمال کیا جو گندگی اور بو سے اٹا پڑا تھا۔ اور لال بیگ بھی آزادانہ گھوم رہے تھے۔

بعدازاں اداکارہ مہوش یات کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزارت اوورسیز اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ ریسورس نے لکھا کہ "آپ کی شکایت کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور جلد از جلد اس پر ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ افراد کو نوٹسز جاری کردیے جائیں گے”


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>