بچوں اور کمزور دل افراد کو دی لیجنڈ آف مولا جٹ کیوں نہیں دیکھنی چاہئے؟

تشدد اور مار پیٹ کے سین، بچے اور کمزور دل افراد دی لیجنڈ آف مولا جٹ نہ دیکھیں؛ لاشاری

The Legend of Maula Jutt

طویل انتظار کے بعد آخر کار فلم عید الفطر پر ریلیز ہوگی، اسپیشل افیکٹس اور جدید ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ھدایت کار بلال لاشاری کا کہنا ہے کہ فلم میں اسپیشل ایفیکٹس اور تشدد کے کچھ سین بھی فلمائے گئے ہیں جو کہ چھوٹے بچوں کے لئے دیکھنا مناسب نہیں ہیں لہذا دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ڈائریکٹر کے مطابق بچوں کو فلم دکھانے کے لئے سینما نہ لایا جائے۔

ہدایتکار کے مطابق فلم کو مکمل کرنے میں کئی سال لگے تاکہ فلم کے جلوہ گر ہونے والے اداکار اپنے کردار کو بھرپور طریقے سے سمجھ سکیں اور عوام کے سامنے ایکشن کو اس انداز میں پیش کیا جاسکے جو پہلے کبھی نہ دیکھا گیا ہو۔

یہ فلم ایک بڑے بجٹ اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو کہ سینما اور سپیشل ایفیکٹس کے حوالے سے ایک بڑی مثال بنے۔

یاد رہے ماہرہ خان، فواد خان اور حمزہ علی عباسی جیسے بڑے ناموں والی اس فلم کو بہت سی قانونی رکاوٹوں کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار اس عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>