علی ظفر کے نئے گانے ‘میلہ لوٹ لیا’ کی ویڈیو سامنےآگئی

انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان کے نامور اور پوپ گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل کے لیے گانے کی ویڈیو ریلیز کر دی۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق پاکستان کی عوام کی فرمائش کو پورا کرتے ہوئے گلوکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے "میلہ لوٹ لیا” گانے کی آفیشل ویڈیو ریلیز کر دی۔ جسے انہوں نے خود گایا ہےجبکہ گانے کے ٹیزر نے ریلیز سے قبل ہی شائقین میں دھوم مچا دی تھی۔

علی ظفر نے نئے گانے کے حوالے سے عوام کو ڈانس اسٹیپ بتاتے ہوئے اپنی ویڈیوز بھیجنے کی دعوت بھی دی تھی۔ جس کے جواب پر نوجوان طبقے کی جانب سے انہیں بہت اچھا رسپانس ملا۔ اور پورے پاکستان سے بھیجی گئی ویڈیوز کو علی ظفر کی طرف سے اپنے گانے میں شامل کیا گیا۔ مداحوں کی جانب سے بھیجی گئی ویڈیوز کے علاوہ خود علی ظفر نے بھی ڈانس کرتے ہوئے پرفارم کیا ہے۔

قبل ازیں علی ظفر کے گانے سے قبل پی ایس ایل سیزن 5 کا آفیشل گانا ’تیار ہیں‘ علی عظمت، عاصم اظہر، عارف لوہار اور ہارون جیسے بڑے گلوکاروں نے مل کر گایا تھا۔ جس نے شائقین کو خوب مایوس کیا جبکہ شائقین کی طرف سے تنقید کے نشتر بھی برسائے گئے تھے اور شائقین نے ایک بار پھر علی ظفر سے پی ایس ایل کے لیے گانا بنانے کی فرمائش کی تھی۔ جسے علی ظفر نے پورا کرتے ہوئے گانا ریلیز کر دیا۔ جس نے آتے ہی دھوم مچا دی۔

دوسری جانب سے گانے کی ریلیز کے بعد گلوکار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ” بھائی نے اپنا وعدہ پورا صرف فینز کے لیے کیا۔ لاوڈ کر کے بجا لو اور میلہ لوٹ لو”

  • Sorry to say Its too hindu bollywood style song. These sort of people and every one (especially in punjab) inclination to hindu culture should be kicked out at borders towards hindus. I hate such mentality.

  • نقل کرنا سب سے آسان کام ہے
    مگر نقل کے لئے عقل کی بھی ضرورت ہوتی ہے
    خبیث پڑوسیوں کا اثر ذہن پر اتنا شدید ہے کہ اس سے باہر نکلنا مشکل لگتا ہے
    کرکٹ کے اس قومی تہوار پر نغمہ بھی قومی ثقافت کو اجاگر کرنے والا ہونا چاہیے جس میں قومی ثقافت کے ساتھ ساتھ کھیل سے بھی مناسبت ہوتی
    علی ظفر کا یہ نغمہ قوم کے لئے نہیں بلکہ ایک دوسرے نغمے کی مخالفت میں بنایا گیا ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >