کیا اداکارہ میرا 5 سال کی عمر میں ہیروئین آنا شروع ہوگئی تھیں؟

سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کا ایک اور کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ میرا دعویٰ کرتی نظر آرہی ہیں کہ اسکی عمر ابھی 30 سال سے بھی کم ہے اور وہ ابھی لڑکی ہے۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ میری عمر بہت Complicated ہے۔ گوگل پر بھی میری عمر سے متعلق بہت غلط انفارمیشن ہے۔

اداکارہ میرا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی 30 کے انڈر انڈر ہوں۔ ابھی میں لڑکی ہوں۔۔

اداکارہ میرا نے یہ دعویٰ تو کردیا کہ میری عمر 30 سال ہے لیکن اداکارہ میرا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1995 میں فلم "کانٹا” سے کیا تھا یعنی آج سے 24 سال پہلے۔۔

یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ اگر میرا واقعی 30 سال کی ہیں تو کیا میرا نے 5 سال کی عمر میں پہلی فلم میں بطور ہیرو کام کرلیا اور وہ بھی محسن حسن خان اور غلام محی الدین کے مقابلے میں؟ کیا ایک پانچ سال کی بچی ان دونوں کے مقابلے میں ہیروئین کےطور پر جلوہ گر ہوئی؟

اگر میرا کی عمر واقعی 30 سال سے کم ہے تو جاوید شیخ نے 1996 میں ایک 6 سال کی بچی کو کیسے اپنے بھائی سلیم شیخ کے مقابلے میں فلم "چیف صاحب” میں ہیروئین کاسٹ کرلیا؟ اس پر تو جاوید شیخ سے پوچھا جانا چاہئے

واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے 2016 میں اپنے آپکو 31 کا ظاہر کیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >