ایوانکا ٹرمپ دلجیت دوسانجھ کی شکرگزار، کیا دلجیت ایوانکا کو تاج محل لیکر گئے؟

Diljeet Dosanajh

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے پنجابی فلموں کے معروف بھارتی دلجیت دوسانجھ کا شکریہ ادا کردیا

دلجیت دوسانجھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ مجھے تاج محل لے کر جانے کا شکریہ۔۔۔یہ بہت اچھا ایکسپیرنس تھا جسے میں کبھی نہیں بھلاسکتی۔

ایوانکا کا جواب پڑھتے ہی دلجیت بھی چپ نہ رہے اور لکھا کہ ’او مائی گاڈ! شکریہ، میں نے تو سب کو بتانے کی کوشش کی کہ یہ فوٹو شاپڈ تصویر نہیں تھی۔ جلد ملاقات ہوگی، اگلا دورہ یقیناً لدھیانہ کا ہوگا۔‘

ساتھ ہی ساتھ دلجیت نے اپنے فالورز سے بھی پوچھا: ’ہن کرو گل۔‘

اس سے قبل دلجیت دوسانجھ سے ایک تصویر شئیر کی جو غالبا فوٹوشاپڈ اور لوگوں کو محظوظ کرنے کیلئے تھی۔ اس تصویر میں دلجیت دوسانجھ ، ایوانکا ٹرمپ کیساتھ تاج محل کی سیر کرتے نظر آرہے ہیں۔

دلجیت دوسانجھ نے تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں اور ایوانکا۔۔ میرے پچھے ای پے گئی، کہندی اے تاج محل جانا اے (میرے پیچھے ہی پڑگئی، کہتی ہے کہ مجھے تاج محل جانا ہے)

دلجیت دوسانجھ نے مزید کہا کہ میں فیر لے گیا ہور کی کردا (میں پھر لے گیا اور کیا کرتا؟)

ایک صارف نے کہا کہ بہت بیڈ فوٹوشاپڈ ہے جس پر دلجیت دوسانجھ نے فقرہ کستے ہوئے کہا کہ "فوٹوشاپ بیڈ ای ہوندی اے”

اس پر بھارتی صحافی ادیتیا چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاجی تسی لیٹ ہوگئے او۔

دلجیت دوسانجھ نے بھی مختلف تصاویر شئیر کیں

ایوانکا ٹرمپ نے اس پر بھی ادیتیا چوہدری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں بھارتیوں کی محبت کو سراہتی ہوں۔ میں نے بھارت میں کئی نئے دوست بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار ہیں۔ انہوں نے جٹ اینڈ جولیٹ، سپر سنگھ، سردار سنگھ جیسی فلموں سے شہرت پائی اور اس وقت بھارتی پنجابی فلموں کے صف اول کے اداکار سمجھے جاتے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>